گڑبڑمسافروں کی بھی ایک یادگارتھی

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
مقبول جب وطن سے سوئے کربلاچلے
ہمراہ سب عزیزچلے آشناچلے
کچھ لوگ ساتھ کان میں پڑھ کردعاچلے
خواہش کسی کی یہ تھی کہ ساتھی چلاچلے
پہنچے جوریل گھرپربڑاژدحام تھا
مائل معانقے پہ ہراک خاص وعام تھا
کچھ ریل گھرکاحال کروں مختصربیاں
وہ نوبجے کاوقت وہ ہنگامے کاسماں
قلیوں کالادلاد کے لاناوہ پیٹیاں
بجناوہ گھنٹیوں کاوہ انجن کی سیٹیاں
گڑبڑمسافروں کی بھی ایک یادگارتھی
عورت پہ مردمردپہ عورت سوارتھی
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
بحری جہازپرپہنچنے کے بعدکیاہوتاہے سنئے!


تھیں ساتھ جن کے عورتیں ان کانہ پوچھوحال
لے جانااورلاناتھاان جان کاوبال
ںیڑھی سے ان کولے کے اترناتھااک کمال
بے پردگی کادھیان نہ پردے کاتھاخیال
یہ پردہ داری جان کے اوپرعذاب تھی
ان عورتوں سے مردوں کی مٹی خراب تھی
کہتی تھی کوئی لومیرابرقع اٹک گیا
ہے ہے نیاتھا،تین جگہ سے مسک گیا
صاحب!سنبھالوسرسے دوپٹہ کھسک گیا
لوپائچہ الجھ گیا،مقنع سرک گیا
کیاگت بنی ہے سب کی نگوڑے جہازپر
پھسلن ہے کس غضب کی نگوڑے جہازپر
(آگے دیکھئے کیاہوتاہے)
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
لوبیوی پان دان کاڈھکنابھی گرگیا
آفت پڑے جہازپہ کتھابھی گرگیا
توبہ ہے میرے بچے کاببوابھی گرگیا
اے لونگوڑے طوطے کاپنجرابھی گرگیا
کشتی پہ بقچی رہ گئی ،ہے ہے غضب ہوا
بٹیاکی ٹوپی بہ گئی ،ہے ہے غضب ہوا
کیاچھوٹی سیڑھیاں ہیں نگوڑی خداکی مار
ایساجہازنوج ہو،درگور،دورپار
ہلتی بھی ہیں نگوڑیاں ،جن کونہیں قرار
رسی میں ڈنڈے باندھ دئے ہیں گے پانچ چار
زینہ نگوڑماروں نے کیسابنایاہے
یہ توموؤں نے نٹ کاتماشابنایاہے
کپتان سے کوئی نہیں کہتاکہ کیوں موئے؟
بھرمٹھی دام تونے توہم سب سے لے لئے
روکاوہاں جہازکنارے کوچھوڑکر
آآکے جس جگہ پہ ستاتے ہیں رُکھ چڑھے
بیوی کی جھاڑوایسے موئے بدمعاش پر
اترے یہاں پہ کوئی کہاں اس کی لاش پر
 
Top