[align=center]غزل
بہت خوش ہوں کہ تم نے غم دیئے ہیں
مگر افسوس یہ ہے کم دیئے ہیں
تمہی نے وصل کی بخشی ہے لذت
تمہی نے ہجر کے موسم دیئے ہیں
میں اس پر بھی ترا احسان مند ہوں
کہ پہلے زخم پھر مرحم دیئے ہیں
گلہ یہ ہے کہ اس نے میرے حق میں
بیاں جو بھی دیئے مبہم دیئے ہیں
وہ خود الجھا ہوا ہوگا یقینا
تری زلفوں کو جس نے خم دیئے ہیں
[/align]بہت خوش ہوں کہ تم نے غم دیئے ہیں
مگر افسوس یہ ہے کم دیئے ہیں
تمہی نے وصل کی بخشی ہے لذت
تمہی نے ہجر کے موسم دیئے ہیں
میں اس پر بھی ترا احسان مند ہوں
کہ پہلے زخم پھر مرحم دیئے ہیں
گلہ یہ ہے کہ اس نے میرے حق میں
بیاں جو بھی دیئے مبہم دیئے ہیں
وہ خود الجھا ہوا ہوگا یقینا
تری زلفوں کو جس نے خم دیئے ہیں