مقام مسرت ہے کہ آج سرزمین علم وروحانیت اجمیر(راجستھان)کے مدرسہ معین الدین چشتی کے سہ روزہ قومی ودعوتی سیمینارمیں شرکت کی غرض سے حاضری ہوئی ہے۔میرے کمرے کی کھڑکیوں سے تاراگڑھ کی فلک بوس پہاڑی چوٹیاں اوران پر بنی ہوئی جدیدوقدیم تعمیرات نظرآتی ہیں،فاتح غزنوی کی تاریخ اس دیارسے جڑی ہوئی ہے،حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے علوم ومعارف سے بستی ایک مدت درازتک فیضیاب رہی ہے۔مرہٹوں کی دست برداورانگریزوں کی سازشوں کابھی شکاررہی،یہیں پروہ کنواں بھی ہے جس کے کل پانی کوحضرت نے ایک پیالہ میں بھرلیاتھاجوان کی کرامات میں سے ہے۔
مجھے اس پروگرام میں’’قرآن کریم میں نصاریٰ کاذکراورموجودہ عیسائیت‘‘پرمقالہ پیش کرناہے۔یہ پروگرام تین دن تک چلے گا۔
مجھے اس پروگرام میں’’قرآن کریم میں نصاریٰ کاذکراورموجودہ عیسائیت‘‘پرمقالہ پیش کرناہے۔یہ پروگرام تین دن تک چلے گا۔