حکایت
فرمایا = حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ بھائی ہم لوگ عاشق احسانی ہیں ۔عاشق ذات وصفات نہیں ۔جب تک احسان رہے محبت ہے اور جہاں ذراتوقف ہوا بس شکایت ہو نے لگی ۔اس پر یہ تفریع فر مائی کہ اگر کسی کے پاس کچھ روپیہ پیسہ حلال کا ہو۔ احتیاط سے صرف کرے تاکہ ناداری سے پریشانی نہ ہو۔اسی طرح جس کے پاس حج کیلئے کافی خرچ نہ ہو اور سفر کے مشاق پر صبر نہ کر سکے اس کو حج کیلئے سفر کرنا درست نہیں ۔(ارواح ثلاثہ)