امیرالمومنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ نے حضرت عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کے پاس پیغام بھیجاکہ وہ ان کے پاس اپنی وہ تلوار بھیج دیں جو صمصامہ کے نام سے مشہور ہے- یہ وہ تلوار تھی جس نے رستم کے ہاتھی کے پاؤں ایک وار میں ہی کاٹ ڈالے تھے-
حضرت عمروبن معدی کرب رضی اللہ عنہ نے وہ تلوار امیرالمومنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دی - جب امیرالمومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تلوار چلائی تو اس کو اس کے مرتبہ سے کم پایا، جس کی خبرامیرالمومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس تلوار کے بارے میں سنی تھی-
امیرالمومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمروبن معدی کرب رضی اللہ عنہ کو خط لکھا جس میں تحریر فرمایا:
میں نے تمہاری تلوار کو ویسا نہیں پایا جیسا سنا تھا-
حضرت عمروبن معدی کرب رضی اللہ عنہ نے خط کے جواب میں ارشاد فرمایا:
، میں نے امیرالمومنین کی خدمت وہ تلوار بھیجی ہے،
وہ بازو نہیں بھیجا، جس سے یہ تلوار چلائی جاتی ہے
اللہ اللہ اللہ
کیا شان ہے اللہ والوں کی