کیا میرا روزہ ٹوٹ گیا ہے؟
ایک مرتبہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لائے ایک سیب ہاتھ میں ہے رمضان کا مہینہ ہے اور روزہ رکھا ہوا ہے۔ آ کر عرض کیا حضرت اگر روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کر لیا جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟حضرت یوں بھی فرماسکتے تھے کہ ٹوٹ جاتا ہے اور یوں بھی کہ نہیں۔لیکن دیکھا کہ یہ صحابی تو مجتہد ہے اس کو تو اجتہاد کا انداز سکھانا چاہیے۔آپ ﷺ نے پوچھا کہ ہاتھ میں کیا ہے فرمایا جی سیب ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ ذرا مجھے دو۔ آپ ﷺ نے سیب لے کر مبارک ہونٹوں پر رکھ لیاپھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ عمر کیا میرا روزہ ٹوٹ گیا ہے؟حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ ایسے تونہیں بلکہ کھانے سے ٹوٹے گا۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو مسئلہ تو نے پوچھا وہ سمجھ آگیا یا نہیں ۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے کہ سمجھ آ گیا ۔
(حدیث اور سنت میں فرق، بحوالہ منتخب واقعات از احقر)