ابوجا....نائیجیریامیں ایک ایسا منفرد اسکول تیارکیا گیا ہے جو کشتی کی طرح پانی کی سطح پر تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔3 منزلہ اس اسکول میں ایک عام تعلیمی ادارے کی طرح تمام بنیادی سہولیات جیسے کلاس رومز، پلے رومز،کینٹین،اور اردگرد کے دیدہ زیب مناظر دیکھنے کےلئے کشادہ کھڑکیاں, راہداریاںاور سیڑھیاں بھی موجود ہیں۔ لکڑی سے تعمیر کئے گئے اس اسکول میں سورج کی روشنی سے برقی توانائی حاصل کی جاتی ہے جس کےلئے اس میں سولر پینلز بھی نصب کیے گئے ہیں۔