داؤد بھائی شکریہ اتنی اہم معلومات دینے کا لیکن کیا بات ہے کہ ختم نبوت کی ویب سائٹس پر خاموشی ہے اور یہ پراسراریت صرف عمران خان کے متعلق ہے جبکہ ویب سائٹ پر الطاف حسین کے خلاف تو لکھا ہوا ہے۔
الطاف حسین
جناب والا اب یہ معاملہ تو علمائے کرام کی طرف سے بھی مشکوک ہوتا جارہا ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ عمران خان کے خلاف یہ سیاسی شعبدہ بازی ہو جس میں علمائے حق کے نام استعمال کیے جارہے ہوں۔
میرے ایک جاننے والے بزرگ عالم نے اس بات کی تحقیق کی ہے اُن کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
محترم اب ختم نبوت والوں کو بھی چاہیئے کہ وہ عمران خان کے متعلق حقائق اپنی ویب سائٹس پر شائع کردیں۔
میری اگر کوئی بات یا لفظ بُرا لگا ہوتو میں معافی چاہتا ہوں۔