کیلک 2010 کا تعارفی کلاس۔

ابو دجانہ

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔۔


دلربا ہے ۔۔۔ خوب ہے۔۔۔ محبوب ہے۔۔۔ مقبول ہے۔۔۔
خوشنما تحریر۔۔۔۔۔۔الفت کا۔۔۔ شگفتہ۔۔ پھول ہے۔۔۔۔۔
۔
میرے دوستوں۔۔ خطاطی، کیلگرافی، اور خوشنویسی کے میدان میں۔۔ کلک 2010 کا سافٹ ویئر۔۔ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔۔
اردو۔۔اور عربک فونٹس۔۔اور۔۔ حروف کی مختلف شکلوں و شبہاتوں نے۔۔ اس سافٹ ویئر۔۔ کو۔۔ خطاطی۔۔اور خوشنویسی کے شائقین میں۔۔ مقبولیت کی انتہاء پر پہنچا دیا ہے۔۔۔
ماضی میں جو۔۔ کام۔۔ بڑے بڑے نامور خطاط کرتے تھے۔۔ اس سافٹ وئیر کے ذریعے۔۔۔ ہم جیسے نکمے۔۔ بھی۔۔ آسانی سے۔۔ اب وہ کام۔۔ انجام دے سکتے ہیں۔۔ غرض۔۔ خطاطی کے شائقین کے لئے۔۔ ایک نعمت غیر مترقبہ سے کسی طور کم نہیں۔۔
اسی اہمیت۔اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے۔۔ میں نے اپنے طور پر۔۔ کلک 2010 کے لئے۔۔ کچھ اردو ٹیوٹوریلز۔۔۔اور۔۔ یہ تعارفی کلاس۔۔ پیش کرنے کا۔۔ "پکا" ارادہ کیا ہے۔۔
کلک 2010 کے ٹیوٹوریلز کا انداز۔۔ انتہائی آسان۔۔اور۔۔ عام فہم ہوگا۔۔
چوں کہ۔۔ نیٹ کی دنیا پر۔۔ اردو میں۔۔ کہیں بھی۔۔ کلک 2010 پر۔۔ کوئی۔۔ تسلی بخش۔۔کلاسز۔۔یا ٹیوٹوریل موجود نہیں ہیں۔۔ اسی لئے ۔۔میری پوری کوشش ہوگی۔۔کہ۔۔ عام انداز سے ہٹ کے۔۔ ضروری چیزیں۔۔ٹیوٹوریل کے انداز میں۔۔ پیش کروں۔۔
یعنی۔۔ ہر کلاس میں۔ ہم نے اپنے لئے ایک ٹارگٹ رکھنا ہے۔۔ اس ٹارگٹ پر۔۔ کام کرکے۔۔ اپنا مطلوبہ رزلٹ حاصل کرنا ہے۔
یوں۔۔ بہت ساری چیزیں۔ خود بخود۔۔ہماری سمجھ میں آجائیں گی۔۔
بس۔۔دعا کریں۔۔ کہ اللہ تعالیٰ۔۔ مجھے۔۔ یہ کلاسز۔۔پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین۔۔
۔
اس سے پہلے کہ۔۔ ہم اپنی کلاسز کا۔۔ باقاعدہ آغاز کریں۔۔ خطاطی اور ڈیزائننگ کے لئے۔۔ کچھ ضروری سافٹ ویئر کے لنک دیتا ہوں۔۔ تاکہ۔۔ شائقین اس کو ڈاون لوڈ کرکے۔۔ ریڈی ہوجائیں۔اور جب بھی ہماری کلاس شروع ہو۔۔تو۔۔ ہمارے پاس۔۔ سارے سافٹ ویئرز۔۔ ریڈی ہوں۔
۔

کلک 2010 لنک ون

۔
کلک 2010 لنک ٹو۔۔

لنک تھری
[Deposit file link

damasgate.png

۔

پی ڈی ایف نائٹرو
سائز۔۔ 25.7
۔
کیلک 2010 اسپیشل عربک کی بورڈ۔۔

۔
یہ تینوں سافٹ ویئر انسٹال کریں۔۔اور پھر۔۔ اگلی کلاس کا انتظار کریں۔۔
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
بہت خوب ابو دجانہ بھائی۔۔۔
آپ کے دئیے گئے لنک نا معلوم وجوہات کی بنا پر نظر نہیں آ رہے تھے ۔۔۔ اب میں نے انہیں درست کر دیا ہے ۔۔۔
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔۔۔۔!
اللھم زد فزد۔۔۔۔!
 

ابو دجانہ

وفقہ اللہ
رکن
ذیشان نصر نے کہا ہے:
بہت خوب ابو دجانہ بھائی۔۔۔
آپ کے دئیے گئے لنک نا معلوم وجوہات کی بنا پر نظر نہیں آ رہے تھے ۔۔۔ اب میں نے انہیں درست کر دیا ہے ۔۔۔
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔۔۔۔!
اللھم زد فزد۔۔۔۔!

بہت بہت شکریہ۔۔
میں نے بھی ایک نظر دیکھا۔۔ مگر۔۔ نماز کا وقت۔۔ مختصر تھا۔۔ سوچا۔۔ نماز کے بعد۔۔ دیکھیں گے۔۔ اسی لئے۔۔ اگنور کیا۔۔
۔
۔
آپ نے۔۔ بہت اچھا کیا۔۔ جو۔۔لنک ۔۔ درست کئے۔۔
۔
۔بہت بہت شکریہ۔۔
:)
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ، ابو دجانہ بھائی یہاں سارے اہل علم ہیں، انہیں خصوصآ کیلک کی ضرورت پڑتی ہے، خطاطی وغیرہ کے لیے، یہاں کے احباب عربی سے واقفیت کی بنا پر آپ کی کلاسز کے زیادہ مستحق ہیں۔ ان شاء اللہ آپ کے لیے یہ دروس باعث اجر و ثواب ہوں گے۔ جزاکم اللہ خیرآ

احباب سے بھی گزارش ہے کہ ابو دجانہ بھائی کی موجودگی کو اللہ کی نعمت جانیں اور ان کی کلاسز سے بھرپور استفادہ فرمائیں۔ اور مشق کرنے کے بعد اپنا اپنا معاینہ کے لیے بھی پیش کریں۔ جزاکم اللہ
 

ابو دجانہ

وفقہ اللہ
رکن
پیامبر نے کہا ہے:
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ، ابو دجانہ بھائی یہاں سارے اہل علم ہیں، انہیں خصوصآ کیلک کی ضرورت پڑتی ہے، خطاطی وغیرہ کے لیے، یہاں کے احباب عربی سے واقفیت کی بنا پر آپ کی کلاسز کے زیادہ مستحق ہیں۔ ان شاء اللہ آپ کے لیے یہ دروس باعث اجر و ثواب ہوں گے۔ جزاکم اللہ خیرآ

احباب سے بھی گزارش ہے کہ ابو دجانہ بھائی کی موجودگی کو اللہ کی نعمت جانیں اور ان کی کلاسز سے بھرپور استفادہ فرمائیں۔ اور مشق کرنے کے بعد اپنا اپنا معاینہ کے لیے بھی پیش کریں۔ جزاکم اللہ

بھئی جزاک اللہ خیرا۔۔ یقین جانئے۔۔ مجھے۔نیٹ پر۔۔ایسے ہی “فورم“ کی تلاش کی تھی۔۔ جہاں۔اہل علم۔۔ کی صحبت نصیب ہوسکے۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ۔۔ بروقت۔۔“انفارم“ کرنے کا۔۔
 

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
جزاک اللہ خیرا۔۔۔@[ابو دجانہ] صاحب!
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و نا صر ہو۔
 
Top