اداسیوں کا سماں محفلوں میں چھوڑ گئی : ناصر کاظمی

admin

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
منتظم اعلی


اداسیوں کا سماں محفلوں میں چھوڑ گئی
بہار ایک خلش سی دلوں میں چھوڑ گئی

بچھڑ کے تجھ سے ہزاروں طرف خیال گیا
تری نظر مجھے کن منزلوں میں چھوڑ گئی

کہاں سے لائیے اب اُس نگاہ کو ناصر
جو ناتمام امنگیں دلوں میں چھوڑ گئی

ناصر کاظمی​
 
Top