حضرت خواجہ غریب نواز کی حیات ایک نظر میں
حضرت خواجہ معین الدین چشتی ۱۴ رجب ۵۳۰ھ مطابق ۱۱۳۵ء میں پیدا ہوئے۔
آپ ایران میں خراسان کے نزدیک سنجر نامی گاوں میں پیدا ہوئے۔
بچپن کا نام حسن ہے ۔
والد ماجد کا اسم گرامی غیاث الدین اور والدہ محترمہ کا اسم گرامی بی بی ماہ نور ہے۔
والد حضرت امام حسین اور والدہ امام حسن کی اولاد میں سے ہیں اسی طرح آپ حسنی وحسینی سید ہیں ۔
عمر مبارک ۱۵ سال تھی جب آپ کے والد کا وصال ہوا ۔
والد کا مزار شہر بغداد میں ہے ۔
پیر ومرشد کا نام حضرت خواجہ عثمان ہارونی ہے ،ان کا مزار مکہ معظمہ میں ہے ۔
آپ پیر ومرشد کے ساتھ روضہ رسول پر گئے اور کعبۃ اللہ کی زیارت کی ۔ حضور ﷺ کے حکم پر ۵۸۸ء میں ہندوستان تشریف لائے ۔
ہندوستان کی تشریف آوری کے موقع پر مریدین ومعتقدین کی تعداد ۴۰ تھی ۔
جب آپ تشریف لائے اس وقت اجمیر میں پر تھوی راج چو ہان کی حکومت تھی ۔
آپ نے دو شادیاں کیں ایک بیوی کا نام عصمت اللہ ہے جبکہ دوسری بیوی کا نام امت اللہ ہے ۔
آپ کے تین فر زند اور ایک بیٹی تھی ۔ حضرت خواجہ فخر الدین جن کا مزار اجمیر سے ساٹھ کلو میڑ دور درواڑ میں ہے ۔
حضرت خواجہ ابو سعید چشتی جن کا مزار احاطہ درگاہ شاہی گھاٹ پر ہے ۔ خواجہ حسام الدین ایام جوانی میں ہی مردان غیب میں شامل ہو گئے تھے ۔
آپ کی صاحبزادی کانام بیبی حافظ جمال ہے ۔
آپ نے طویل عمر پائی اور ۱۰۳ سال کی عمر میں آپ کا وصال ۶۳۳ھ ْ ۱۲۲۹ء میں اجمیر میں ہوا۔