جنت کے پھل
کہا جاتاہے کہ جب آدم علیہ السلام زمین کی طرف اترے تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے تین قسم کے پھل انہیں توشہ ( ٹفن) کے طور پر دیئے جن میں دس چھلکے والے ۔دس گٹھلی والے۔ اور دس ایسے جن کا نہ چھلکا نہ گٹھلی۔
چھلکے دار پھل : (۱) آخروٹ (۲) بادام (۳) پستہ (۴) ریٹھا (۵) خشخاش (۶) سیتا سپاری یا جفت بلوط (۷) گول بلوط (۸) کھجور (سیاہ چمکدار بغیر گٹھلی (۹) انار (۱۰) کیلا ۔
گٹھلی دار پھل: (۱) آڑو(۲) خوبانی (۳) آلو بخارا(۴) کھجور(۵) غبیرہ(۶) بیر(۷) شفتالو(۸) عناب (۹) گولر(۱۰) شاہ لوج۔
چھلکے اور بغیر گٹھلی والے: (۱) سیب (۲) بہی (۳) ناشپاتی (۴) انگور (۵) شہتوت (۶) انجیر (۷) لیموں (۸) خرنوب (۹) ککڑی ( کھیرا اور تر ) (۰۱) خربوزہ( تاریخ طبری)