ستر شیطانوں کی ماں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ستر شیطانوں کی ماں​

امام فخر الدین رازی علیہ الرحمہ نے اپنی تفسیر میں ایک حکایت نقل کی ہے کہ ‘‘ایک واعظ نے اپنے وعظ میں فر مایا کہ جب کوئی آدمی صدقہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو ستر شیطان اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں اور صدقہ کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں ،سامعین میں سے ایک شخص نے کہا کہ میں ان ستر شیطانوں کا مقابلہ کروں گا اور ان کے حملہ کو نا کام بنادوں گا ، چناچہ وہ گھر آیا اور اپنے دامن کو گیہوں سے بھر کر صدقہ کرنے کیلئے نکلا ،تو اس کی بیوی نے اسے دیکھ لیا اور اس پر جھپٹ پڑی ،کھینچا تانی کر کے گیہوں اس سے چھین لیا ۔اب وہ ناکام مسجد کی طرف واپس آیا ۔واعظ صاحب نے پو چھا کیا ہوا؟ صدقہ کر کے آگئے ؟اس نے جواب دیا‘‘!
‘‘ ھزمت السبعین فجاءت امھم فھزمنی‘‘ یعنی میں نے ستر شیطانوں کو شکست ددیدی، میں ان پر غالب آگیا ،لیکن ستر شیطانوں کی ماں ( میری بیوی) آگئی اور اس نے مجھے شکست دے دی۔
 
Top