جن لوگوں کیلئے افطار کرنا مباح ہے
شرعی مسافر اگر چہ معصیت کے ارادہ سے سفر کرہا ہو،حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت جبکہ اپنے یا بچہ کے جان کا خطرہ ، مریض جبکہ مسلمان تجربہ کار حکیم سے مرض کی زیادتی کا خوف معلوم ہو جائے ،کبیر السن جو روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو ،ان کا حکم یہ ہے کہ قدرت پانے پر بعد میں رزہ کی قضا کریں بغیر فدیہ کے،اور اگر اسی عذر کے سبب موت واقع ہو گئی فدیہ کی وصیت واجب نہیں اور اگر عذر کے زائل ہونے کے بعد نوت واقع ہوئی تو فدیہ کی وصیت واجب ہے ،اس کی طرف سے اس کا ولی فدیہ دے (شامی ص 115)
مسئلہ : اگر کوئی بوڑھا ایسا بیمار ہوا کہ اب صحت کی توقع نہیں ،ایسے شخص کیلئے یہ حکم ہے کہ فی روزہ ایک مسکین کو دو وقت پیٹ بھر کھانا کھلادیں یا خشک جنس دینا چاہیں تو ایک مسکین کو پونے دو کلو گیہوں دیدیا کریں اگر اتنے گیہوں دو مسکین کو دیں گے تو درست نہ ہوگا۔( بیان القرآن)