شیخ صلاح البدیر کی ایمان افروز تلاوت

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!

شیخ صلاح البدیر کو غالباً 2011 میں (یا اس کے ار گرد) سعودی حکومت نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ٹرانسفر کرکے مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں امام مقرر کیا۔ اس سال شیخ نے مسجدالحرام میں تراویح بھی پڑھائیں۔ شیخ جہاں بھی آخرت کا ذکر آتا ہے۔ تو ایسے روتے ہیں جیسے کوئی بچہ اپنی ماں کی گود میں سر رکہ کر سسکیاں لے کر روتا ہے۔ مسجدالحرام میں نماز مغرب کی امامت کراتے ہوئے شیخ ایسے روئے کہ لوگوں کی چیخیں نکل گئیں ۔ جہاں بھی اللہ پاک نے آخرت اور اس کی سختیاں بیان کی ہیں۔ وہاں آکر شیخ کا بندھن ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اپنے آپ کو شیخ بمشکل قابو کرتے ہیں۔ چاہے وہ نماز ہو جا جمعہ کا خطبہ ہو۔ درج ذیل ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ ان شاءاللہ آپ کا ایمان تازہ ہو جائے گا۔

شیخ صلاح البدیر مسجدالحرام مکہ میں نماز مغرب کی امامت کراتے ہوئے۔


نوٹ: مدینہ کی عوام کے اصرار پر شیخ صلاح البدیر کو دوبارہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا امام مقرر کیا گیا۔
 
Last edited:
Top