امام حرم مکی شیخ عبداللہ بن عواد

مبصرالرحمن قاسمی

وفقہ اللہ
رکن
امام حرم مکی شیخ عبداللہ بن عواد بن فہدالجھنی

آپ کا پورا نام عبداللہ بن عواد بن فہد بن معیوف بن عبداللہ بن محمد بن کدیوان الہمیمی الذبیانی الجہنی ہیں ،شیخ موصوف مسجد حرام میں امام ہیں۔ شیخ عبداللہ کی پیدائش بروز منگل ۱۱ شوال 1396 ہجری مطابق 13 جنوری 1976 کو مدینہ منورہ میں ہوئی،شیخ نے بچپن ہی میں اپنے والد کی نگرانی میں حفظ قرآن مکمل کرلیا تھا، اور 16 برس کی عمر میں مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قرآن کریم میں اول درجہ سے کامیاب ہوئے تھے۔
شیخ موصوف نے ثانویہ کی تعلیم کے بعد جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے قرآن فیکلٹی سے بی اے کی تعلیم حاصل کی، تعلیم سے فراغت کے بعد مدینہ منورہ کے ٹیچر کالج میں معيد کی حیثیت سے مقرر ہوئے، اس کے بعد شیخ عبداللہ نے مکہ مکرمہ میں ام القری یونیورسٹی سے ایم اے کی تکمیل کی، اور حال میں ام القری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔
شیخ نے 21 برس کی عمر سے مسجد قبلتین سے امامت کا آغاز کیا،مسجد قبلتین کے بعد مسجد نبوی میں دو برس منصب امامت پر فائز رہے۔اس کے چار برس تک مسجد قبا میں امامت کے فرائض انجام دیئے،ماہ رمضان 1426ھ میں شیخ عبداللہ کے نام مسجد حرام میں نماز تراویح کی امامت کا شاہی فرمان جاری ہوا۔
شیخ کو عالمی سطح پر مشہور قراء کرام سے اجازت حاصل ہے، جن میں شیخ زیات، مسجد نبوی میں شیخ القراء شیخ ابراہیم الاخضر، امام مسجد نبوی ڈاکٹر علی الحذیفی شامل ہیں۔
شیخ کو مسجد حرام، مسجدی نبوی، مسجدی قبا سمیت مسجد قبلتین یعنی چار اہم مساجد میں امامت کے فرائض انجام دینے کا شرف حاصل ہے۔
 
Top