ضروری ہے

  • موضوع کا آغاز کرنے والا قاسمی
  • تاریخ آغاز
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
ضروری ہے
رات دن ہمیں یادِ مصطفیٰ ضروری ہے
دل کی کوٹھری میں اک دیا ضروری ہے

خوب ذکرمحبوب کبریا ضروری ہے
قلب وروح کو بھی تو کچھ غذا ضروری ہے

سانس کے لئے جیسے یہ ہوا ضروری ہے
ایسے ہی درو دوں کا مشغلہ ضروری ہے

رب کو اب بھی پالینا کچھ کٹھن نہیں لیکن
ہا دیٔ دوعالم کا واسطہ ضروری ہے

مصطفی کی الفت کے دعویدار لوگو کو
اتباع سنت کا راستہ ضروری ہے

دشمنوں کو بھی جس نے پیار کرنا سکھلایا
امن کیلئے ان کی ہر دوا ضروری ہے

جلوہ خدا وندی آئے گا نظر اس میں بے شک
صاف ہو ہو مگر دل کا آئینہ ضروری ہے

آخر نبی بن کے جب حضور آئے ہیں
ختم ہونبوت کا سلسلہ ضروری ہے

حشر میں مئے کوثر کیلئے جہاں والو
ساقیٔ مدینہ کا میکدہ ضروری ہے

کشتی حیات اپنی خیریت سے پار اترے
اس لئے محمد سا نا خد ا ضروری ہے

سید الرسل فخر دوجہاں کی نعمتوں میں
تذکرہ صحابہ کا بھی عطا ضروری ہے

عطاء الرحمن عطا مفتاحی​
 

بے باک

وفقہ اللہ
رکن
جلوہ خدا وندی آئے گا نظر اس میں بے شک
صاف ہو ہو مگر دل کا آئینہ ضروری ہے

آخر نبی بن کے جب حضور آئے ہیں
ختم ہونبوت کا سلسلہ ضروری ہے
بہت ہی خؤب جناب ،
جزاک اللہ
 
Top