میرا خیال ہے درود شریف کے وہ الفاظ جو آنحضرت صلی اللی علیہ وسلم ،صحابہ کرامؓ وتبعین سے منقول ہیں اردو ترجمہ کے ساتھ شئیر کیے جائیں تاکہ قارئین کیلئے فائدہ بخش ہوں ۔اگر منتظم اعلیٰ صاحب چاہیں تو نیا دھا گہ کھول دیں۔بسم اللہ کرتا ہوں ۔اے اللہ ! قبول فرما
درود شریف
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمّد ِّ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّد ٍ کَمَا صَلَّیۡتَ عَلٰی اِبۡرھِیۡمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبۡرَھِیۡمَ وَبَارِکۡ عَلٰی مُحَمّد ِّ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ وَعَلٰی مُحَمّد ِّ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّد ٍ کَمَا بَارَکۡتَ عَلٰی اِبۡرھِیۡمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبۡرَھِیۡمَ اِنَّکَ حَمِیۡدٌ مَّجِیۡدٌ۔
ترجمہ:اے اللہ ! رحمت نازل فر ما حضرت محمد ﷺ نبی امی پر اور آل محمد ﷺ پر ، جیسے کہ آپ نے رحمت نازل فر مائی حضرت ابرا ہیم علیہ السلام پر اور آل ابرا ہیم علیہ السلام پر ، اور بر کت نازل فرما حضرت محمد ﷺ نبی امی پر ، اور آل محمد ﷺ پر ، جیسا کہ آپ نے بر کت نا زل فرمائی حضرت ابرا ہیم علیہ السلام پر اور آل ابرا ہیم علی السلام پر، بے شک آپ لائق حمد ہیں ، بزرگی والے ہیں ۔