السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
سوال:
عورت کا گھرسے نکلنے وقت خوشبو لگانا کیسا ہے؟ کیا عورت کو گھر سے باہر نکلتے وقت خوشبو لگانا جائز ہے ۔
جواب:
عورت کا گھر سے باہر نکلتے وقت خوشبو لگانا جائز نہیں ہے۔احادیث میں اس کی ممانعت کی گئی ہے۔ چند احادیث کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ جن میں عورت کا گھر سے نکلتے وقت خوشبو لگانے کی ممانعت بیان کی گئی ہے۔
1 - حضرت ابو موسى اشعرى رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جو عورت بھى خوشبو لگا كر لوگوں كے پاس سے گزرے كہ لوگ اس كى خوشبو پائيں تو وہ عورت زانيہ ہے "
2 - حضرت زينب ثقفيہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جب تم ميں سے كوئى عورت مسجد كى طرف جائے تو وہ خوشبو كے قريب بھى نہ جائے "
3 - حضرت ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جس عورت نے بھى بخور ( خوشبو كى دھونى ) لى ہو وہ ہمارے ساتھ عشاء كى نماز ميں مت آئے "
4 - موسى بن يسار بيان كرتے ہيں كہ حضرت ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ كے پاس سے ايك عورت گزرى جس سے خوشبو آ رہى تھى تو ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ كہنے لگے:
" اے اللہ و جبار كى بندى كيا تم مسجد جانا چاہتى ہو ؟
وہ عرض كرنے لگى: جى ہاں، تو ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ كہنے لگے: جاؤ جا كر غسل كرو، كيونكہ ميں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو يہ فرماتے ہوئے سنا ہے:
" جو عورت بھى مسجد كى جانب جائے اور اس سے خوشبو آ رہى ہو تو اللہ تعالى اس كى نماز اس كى وقت قبول نہيں كرتا جب تك كہ وہ اپنے گھر واپس آ كر غسل نہ كر لے "
ان احادیث سے ثابت ہوتا ہے۔ عورت کا گھر سے نکلتے وقت خوشبو لگانا جائز نہیں۔
واباللہ التوفیق