پانچ طبقے
ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے حضرت مسیّب رحمہ اللہ سے سوال کیا:
کیاآپ کو معلوم ہےکہ عام لوگوں میں بگاڑاور فساد کیسے پیدا ہوتا ہے؟
حضرت مسیّب رحمہ اللہ نے جواب دیا۔ کہ مجھے نہیں معلوم۔
حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے فرمایا:کہ خاص لوگوں کے بگاڑ سے عام لوگوں میں بگاڑپیداہوتا ہے،پھر فرمایا امتِ محمدیہ(ﷺ) کے پانچ طبقے ہیں۔ جب ان میں فساد اور خرابی پیدا ہوتی ہے،توسارا ماحول خراب ہوجاتا ہے۔
۱۔علماء:یہ انبیاء کے وارث ہیں۔مگر جب یہ دنیا کی لالچ میں پڑجائیں،توپھر کسے اپنا امام بنایاجائے۔
۲۔ـتاجر: یه الله كے امین هیں۔جب یه خیانت پر اترآئیں،تو پھركسے امین سمجھاجائے۔
۳۔ مجاهدین: یہ اللہ کے مہمان ہیں ۔جب یہ مال غنیمت چوری کرناشروع کردیں،تو پھر دشمن پر فتح کس طریقے سے حاصل کی جائے۔
۴۔ زاهدین: یہ زمین کے اصل بادشاہ ہیں۔جب یہ لوگ بُرے ہوجائیں ،تو پھر کس کی پیروی کی جائے۔؟
۵۔ حكام:یہ مخلوق کے نگران ہیں۔جب یہ گلّہ بان ہی بھیڑیاصفت ہو جائیں، تو گّلے کو کس کے ذریعے بچایاجائے۔؟(بکھرے موتی جلد سوم)