غیر مقلدین یعنی نام نہاد اہل حدیثوں سے چند سوالات

sahj

وفقہ اللہ
رکن
سوال نمبر1
کیا قرآن پاک میں نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ بالترتیب و بالتفصیل موجود ہے؟
نوٹ:بالتفصیل سے مراد شرائط،ارکان،واجبات،سنن موکدہ،مستحبات،مباحات مکروہات اور مفسدات ہیں۔ان میں سے ہر ایک کی تعداد،ہر ایک کی تعریف،ہر ایک کے عمدا اور سہوا چھوٹ جانے کا حکم صراحۃ موجود ہو۔

سوال نمبر2۔1
کیا صحیح بخاری میں نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ بالتفصیل و بالترتیب موجود ہے؟
سوال نمبر2۔2
کیا صحیح مسلم شریف میں نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ بالتفصیل و بالترتیب موجود ہے؟
سوال نمبر2۔3
کیا سنن نسائی میں نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ بالتفصیل و بالترتیب موجود ہے؟
سوال نمبر2۔4
کیا جامع ترمزی میں نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ بالتفصیل و بالترتیب موجود ہے؟
سوال نمبر2۔5
کیا سنن ابو داؤد میں نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ بالتفصیل و بالترتیب موجود ہے؟
سوال نمبر2۔6
کیا سنن ابن ماجہ میں نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ بالتفصیل و بالترتیب موجود ہے؟
نوٹ:جب صحاح ستہ میں سے کسی ایک کتاب میں بھی مکمل نماز کے مکمل مسائل بالتفصیل و بالترتیب موجود نہیں ہیں تو یہ چھ محدثین نماز کس طرح پڑھا کرتے تھے؟

سوال نمبر3
کیا کسی مسلمہ محدث نے کوئی نماز کی ایسی جامع کتاب مرتب فرمائی ہے جس میں نماز کا طریقہ مکمل بالتفصیل و بالترتیب ہو،اس میں ہر ہر مسئلہ صحیح صریح غیر معارض احادیث سے پیش فرمایا ہو۔اور اس کتاب کی صحت پر کوئی آیت یا حدیث صریح دلیل ہو؟

سوال نمبر4
کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زیر نگرانی کوئی ایسی کتاب مرتب کروائی جس میں نماز کا مکمل طریقہ بالتفصیل وبالترتیب درج ہو اور وہ کتاب آج تک امت میں متداول(رائج یا جاری) ہو؟

سوال نمبر5
کیا خلفاء راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی خلیفہ راشد نے اپنی زیر نگرانی کوئی نماز کی ایسی جامع کتاب مرتب کروائی جس کو آج تک امت میں تلقی بالقبول کا شرف حاصل ہو؟

سوال نمبر6
اس امت میں سب سے پہلے کس نے نماز کو بالتفصیل و بالترتیب مرتب کروایا جن کی مرتب نماز آج تک امت میں متداول ہے؟
نوٹ:نماز پڑھنے سے پہلے جو باتیں ضروری ہیں ان کو ائمہ مجتھدین شرائط نماز کہتے ہیں، ائمہ اربعہ کی فقہ دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ امت کا اجماع ہے کہ نماز کی کچھ شرائط ہیں۔
سوال نمبر7
آپ بتائیں کی نماز کی شرائط قرآن و حدیث میں کتنی مزکور ہیں اور کیا کیا ہیں؟

سوال نمبر8
آپ یہ بیان فرمادیں کہ نماز کے ارکان کون کون سے ہیں رکن کی تعریف کیا ہے؟

سوال نمبر9
آپ یہ بیان فرمائیں کہ نماز میں واجبات کتنے ہیں۔ نیز واجب کی تعریف بھی بیان فرمائیں۔

سوال نمبر10
آپ یہ بیان فرمائیں کہ نماز میں کتنی چیزیں سنت مؤکدہ ہیں اور سنت مؤکدہ کی تعریف بھی بیان فرمادیں۔

سوال نمبر11-1
آپ کے نزدیک نماز میں کتنے کام مستحب ہیں اور مستحب کی تعریف بھی بیان ہوجائے۔قرآن اور صحیح صریح و غیر معارض حدیث سے۔
سوال نمبر11-2
آپ کے نزدیک نماز کے کتنے کام مباح ہیں اور مباح کی تعریف بھی بیان فرمائیں قرآن اور صحیح حدیث صریح و غیر معارض سے۔

سوال نمبر12-1
آپ کے نزدیک کتنی چیزوں سے نماز مکروہ ہوتی ہے اور مکروہ کی تعریف بھی بیان فرمائیں؟قرآن و حدیث صحیح صریح و غیر معارض سے۔
سوال نمبر12-2
آپ کے ہاں کتنی باتیں نماز کو فاسد کرتی ہیں؟باطل اور فاسد کی تعریف بھی بیان فرمادیں؟قرآن و صحیح صریح و غیر معارض حدیث سے۔

سوال نمبر13-1
آپ کے ہاں فجر کی نماز کی کتنی رکعتیں ہیں ؟ سنت و فرض یا نفل کے لفظ کی صراحت کے ساتھ حدیث میں ہو۔
سوال نمبر13-2
آپ کے ہاں ظہر کی نماز کی کتنی رکعات ہیں؟ سنت و فرض یا نفل کے لفظ کی صراحت کے ساتھ حدیث میں ہو۔
سوال نمبر13-3
آپ کے ہاں نماز عصر کی کتنی رکعات ہیں ؟ سنت و فرض یا نفل کے لفظ کی صراحت کے ساتھ حدیث میں ہو۔
سوال نمبر13-4
آپ کے ہاں نماز مغرب کی کتنی رکعات ہیں ؟ سنت و فرض یا نفل کے لفظ کی صراحت کے ساتھ حدیث میں ہو۔
سوال نمبر13-5
آپ کے ہاں( یعنی فرقہ جماعت اہل حدیث میں ) نماز عشاء کی کتنی رکعات ہیں ؟ سنت و فرض یا نفل کے لفظ کی صراحت کے ساتھ حدیث میں ہو۔

سوال نمبر14
آپ کے ہاں جو مجتہدین ، محدثین اور دیگر مسلمان نماز کی شرائط،ارکان،واجبات،سنن،مک روہات،مفسدات کے قائل ہیں وہ مسلمان ہیں یا کافر؟

سوال نمبر15
تکبیر تحریمہ فرض ہے یا واجب یا سنت یا مستحب؟ حکم صراحت کے ساتھ آیت یا حدیث میں مزکور ہو۔

سوال نمبر16
آپ کے ہاں تکبیر تحریمہ امام کے لئے بلند آواز سے کہنا اور مقتدی کے لئے آہستہ کہنا اگر سنت ہے تو حدیث صریح دکھائیں یا اگر سنت نہیں تو تحریمہ کا صحیح حکم بتائیں۔

سوال نمبر17
اکیلے نمازی کے لئے تکبیر تحریمہ بلند آواز سے کہنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟ حدیث صریح یا آیت قرآنی سے دکھائیں۔

سوال نمبر18
تکبیر تحریمہ کے ساتھ رفع الیدین فرض ہے یا سنت مؤکدہ؟ قرآن یا حدیث سے دکھائیں۔

سوال نمبر19
تکبیر تحریمہ کے ساتھ اگر رفع الیدین نہکریں تو نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ قرآن یا حدیث صحیح سے دکھائیں۔

سوال نمبر20
تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ سینے پر باندھنا فرض ہے یا سنت مؤکدہ؟

سوال نمبر21
جولوگ ناف کے نیچے ہاتھ باندھتے ہیں ان کی نماز باطل ہے یا مکروہ؟

سوال نمبر22
ہاتھ باندھنے کے بعد ثناء پڑھنا آپ کے ہاں فرض،واجب،یا سنت ہے؟ صحیح حدیث صریح دکھائیں۔

سوال نمبر23
امام کے لئے ثناء بلند آواز سے پڑھنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے پڑھنا؟

سوال نمبر24
کیا کسی حدیث پاک میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی مقتدی نے دعائے استفتاح بلند آواز سے پڑھی تو آپ نے اسے خوش خبری سنائی کہ بارہ فرشتے تیری دعا کو لے جارہے تھے،آخر غیر مقلد مقتدی اس حدیث پر عمل کیوں نہیں کرتے اور ثناء بلند آواز سے کیوں نہیں پڑھتے؟

سوال نمبر25
کیا کسی صحیح صریح غیر معارض حدیث میں مقتدیوں کو یہ حکم موجود ہے کہ وہ ثناء کو آہستہ پڑھا کریں؟

سوال نمبر26
کیا کسی حدیث میں آتا ہے کہ صحابی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ثناء پڑھتے سنا جس سے امام کا یا منفرد کا بلند آواز سے ثناء پڑھنا ثابت ہو؟

سوال نمبر27
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثناء کے بارہ صیغے ثابت ہیں یہ سب دعائیں یاد کرنی ضروری ہیں یا ایک آدھ یاد کرلینا کافی ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں کیا فرمایا ہے ؟

سوال نمبر28
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبحانک اللھم کے پڑھنے کا تو حکم دیا کیا کسی اور دعا کا بھی حکم دیا ہے؟

سوال نمبر29
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین نے سبحانک اللھم کے سوا کسی اور دعا پر مواظبت فرمائی ہو تو اس کی صحیح صریح ٍیر معارض حدیث پیش فرمائیں؟

سوال نمبر30
اگر کوئی شخص ثناء نہ پڑھے تو اس کی نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ قرآن یا حدیث صریح غیر معارض پیش کریں۔

سوال نمبر31
اگر کوئی شخص ثناء کی جگہہ بھول کر التحیات پڑھ لے تو اس کی نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ یا سجدہ سہو کرے گا؟ قرآن و حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر32
کیا کسی صحیح صریح غیر معارض حدیث میں یہ صراحت موجود ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ثناء کے بعد متصلا اعوذباللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھتے تھے ؟

سوال نمبر33
یہ تعوذ پڑھنا فرض ہے یا واجب یا سنت؟ حکم صریح حدیث سے دکھادیں؟

سوال نمبر34
تعوذ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو نماز سے پہلے سکھایا یا صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھتے سنا ؟ نماز میں تعوذ کا بلند آوازسے پڑھنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے ؟ صریح حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر35
کیا دوسری،تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ سے پہلے تعوذ پڑھنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے؟ نیز فاذا قراءت القرآن فاستعذ باللہ من الشیطٰن الرجیم سے کیا ثابت ہوتا ہے ؟

سوال نمبر36
کیا کسی حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے جماعت کروائی اور تعوذ بلند آواز سے پڑھا۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ اور آپ رضی اللہ عنہ کے مقتدیوں کی یہ نماز صحیح ہوئی یا مکروہ؟ حدیث صریح سے حکم بتائیں۔

سوال نمبر37
بعض غیر مقلدین کو جماعت کرواتے دیکھا،تو ان کا امام بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بلند آواز سے پڑھتا ہے اور مقتدی آہستہ آواز سے ۔ کیا کسی صریح حدیث میں یہ فرق آتا ہے کہ امام کے لئے تسمیہ بلند آواز سے سنت ہے اور مقتدی کے لئے آہستہ آواز سے ؟
سوال نمبر38
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جہر تسمیہ پر مواظبت فرمائی یا سر تسمیہ پر ؟

سوال نمبر39
کیا کسی حدیث میں ہے کہ بسم اللہ بالجہر بدعت ہے اور صحابہ رضوان اللہ علیہم کو بدعت سے بہت بغض تھا ،کیا فعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بدعت کہنے والے اور فعل رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض رکھنے والے صحابہ کامل الایمان تھے؟

سوال نمبر40
کیا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے بسم اللہ بالجہر کو جنگلیوں کا فعل قرار دیا؟

سوال نمبر41
کیا سورۃ فاتحہ قرآن اور قراءت میں شامل ہے یا نہیں ؟ جو غیر مقلد سورۃ فاتحہ کے قرآن ہونے یا قرات ہونے سے انکار کرے وہ مسلمان ہے یا کافر؟ جواب صریح حدیث سے۔

سوال نمبر42
جس طرح قرآن پاک میں قومواللہ قانیتین -وارکعواو اسجدوا سے قیام،رکوع و سجود کی فرضیت ثابت ہے کیا کسی آیت میں صراحت کے ساتھ نماز میں سورۃ فاتحہ کے فرض ہونے کا ثبوت ہے؟

سوال نمبر43
کیا قرآن پاک میں کوئی ایسی صریح آیت موجود ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنا فرض ہے جو نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی؟ اور باقی 113 سورتیں امام کے پیچھے پڑھنا منع اور حرام ہیں؟

سوال نمبر44
کیا بخاری و مسلم میں کوئی ایک صریح حدیث موجود ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنا فرض ہے؟ اور باقی قرآن پڑھنا منع و حرام ہے؟ فاتحہ نہ پڑھنے والے مقتدی کی نماز باطل اور بے کار ہے؟

سوال نمبر45
آیت واذا قرئ القرآن کی تشریح حدیث واذا قرا فانصتوا سے ہوتی ہے کہ نہیں ؟ کیا کسی حدیث میں یہ ہے کہ آیت واذا قری القرآن نماز کے بارے میں نازل ہوئی؟

سوال نمبر46
کیا کسی محدث نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ اس پر اجماع ہے کہ آیت واذا قری القرآن نماز کے بارے میں نازل ہوئی ہے ؟

سوال نمبر47
کیا کسی صریح حدیث میں آیا ہے کہ آیت واذاقری القرآن کافروں کے لئے نازل ہوئی ہے،مسلمان عمل نہ کریں؟

سوال نمبر48
کیا کسی صریح حدیث میں آیا ہے کہ جن گیارہ رکعتوں میں امام قرات آہستہ کرتا ہے(یعنی ظہر سے عشاء تک) ان میں امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنا فرض اور باقی قرآن پڑھنا مقتدی کو حرام ہے؟

سوال نمبر49
کیا کسی صریح حدیث میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کی آخری نمازیں جو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے ادا فرمائیں ان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھی تھی؟

سوال نمبر50
کیا جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے رکوع میں شریک ہوا جس نے اس رکعت میں نہ تو خود سورۃ فاتحہ پڑھی اور نا ہی امام کی سنی، کیا اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ رکعت دھرانے کا حکم دیا؟

سوال نمبر51
جس طرح حدیث میں ہے کہ کا جمعۃ الا بخطبۃ کہ خطبہ کے بغیر جمعہ نہیں ہوتا پھر بھی ہر شخص اپنا علیحدہ خطبہ نہیں پڑھتا بلکہ خطیب کا خطبہ ہی سب کی طرف سے ادا ہوجاتا ہے خواہ کسی کو خطیب کی آواز سنائی دے یا نہ، خواہ آنے والا خطبہ ختم ہونے کے بعد آکر جماعت میں شریک ہوا ہو اس کی طرف سے خطبہ ادا ہوگیا اسی طرح نماز باجماعت میں امام کی قرات سب کی طرف سے ادا ہوجاتی ہے خواہ امام کی آواز سنائی دے یا نہیں یا بعد میں آکر رکوع میں شامل ہوا ہو۔ یہ ٹھیک ہے یا غلط؟

سوال نمبر52
ایک ہی حدیث صریح پیش کریں کہ اکیلے نمازی کے لئے آمین آہستہ کہنی سنت مؤکدہ ہے ؟

سوال نمبر53
ایک ہی حدیث صریح غیر معارض ایسی پیش کریں کہ مقتدی کو امام کے پیچھے چھ رکعتوں میں بلند آواز سے آمین کہنا سنت مؤکدہ ہے اور گیارہ رکعتوں میں آہستہ آواز سے کہنا سنت مؤکدہ ہے۔

سوال نمبر54
ایک ہی حدیث صریح ایسی پیش کریں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مقتدیوں کو چھ رکعتوں میں بلند آواز سے اور گیارہ رکعتوں میں آہستہ آواز سے آمین کہنے کا حکم دیا ہو۔

سوال نمبر55
کوئی ایک حدیث صریح غیر معارض ایسی پیش کیجئے کہ پورے تئیس سالہ دور نبوت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی رضی اللہ عنہ نے صرف ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چھ رکعتوں میں بلند آواز سے اور گیارہ رکعتوں میں آہستہ آواز سے آمین کہی ہو۔

سوال نمبر56
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں کہ پورے تیس سالہ دور خلافت راشدہ میں کسی ایک خلیفہ راشد رضی اللہ عنہ یا ان کے ھزاروں مقتدیوں میں سے کسی ایک مقتدی نے صرف ایک دن ہی چھ رکعتوں میں بلند آواز سے اور گیارہ رکعتوں میں آہستہ آواز سے آمیں کہی ہو۔

سوال نمبر57
ایک صحیح صریح حدیث ایسی پیش کیجئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ امام کے لئے ہمیشہ چھ رکعتوں میں بلند آواز سے اور گیارہ رکعتوں میں ہمیشہ آہستہ آواز سے آمین کہنا سنت ہے۔

سوال نمبر58
ایک ہی صحیح صریح غیر معارض ایسی حدیث پیش کریں کہ کسی خلیفہ راشد نے امام بن کر ایک ہی دن چھ رکعتوں میں بلند آواز سے اور گیارہ رکعتوں میں آہستہ آواز سے آمین کہی ہو۔

سوال نمبر59
ایک ہی حدیث صریح غیر معارض پیش فرمائیں اس بارے میں *کہ جو مقتدی اس وقت جماعت میں شریک ہو جب امام نصف سے زائد فاتحہ پڑھ چکا ہو اس کے لئے دودفعہ آمین کہنا سنت مؤکدہ ہے ۔ ایک دفہ اپنی فاتحہ کے درمیان زور سے آمین اور دوسری بار اپنی فاتحہ کے اختتام پر زوا سے آمین۔

سوال نمبر60
صرف ایک صریح حدیث لائیں کہ امام کے سلام کے بعد مقتدی(مسبوق) جو رکعتیں پڑھے ان میں آمین آہستہ آواز سے پڑھے۔

سوال نمبر61
آپ غیر مقلدین کے مشہور مناظر مستری نور حسین گھرجاکھی (گوجرانوالہ) اپنے رسالہ آمین بالجہر ص18 پر لکھتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ہمیشہ آمین بالجہر کہا کرتے تھے اور لوگوں کو بھی یہی کہا کرتے تھے کہ آمین بالجہر کہا کرو۔(بخاری ص108ج1) حالانکہ یہ سفید جھوٹ ہے ،بخاری کی اس روایت میں جہر کا کوئی لفظ نہیں ۔(آپ ثبوت پیش کریں)
-
-سوال نمبر62
یہی مولوی صاحب ص22وص23 پر حضرت ابن عباس،حضرت انس،حضرت عائشہ،اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہم اجمعین سے احادیث نقل کرتے ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ“ یہودی مسلمانوں سے آمین بالجہر ربنالک الحمد اور سلام پر حسد کرتے ہیں“ حالانکہ ان میں سے نہ تو کوئی حدیث صحیح ہے اور نہ ہی ان میں سے کسی میں آمین کے ساتھ جہر کا لفظ موجود ہے یہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضوان اللہ علیہم پر جھوٹ ہے۔(اگر نہیں تو ثبوت پیش کریں)

سوال نمبر63
نماز مغرب،عشاء،نماز فجر کے وقت یہودی بازار میں نہیں ہوتے ظہر،عصر میں وہ بازار میں ہوتے ہیں مگر ان دونوں نمازوں میں غیر مقلد آمین بلند آواز سے نہیں کہتے کہ یہودی ناراض نہ ہوجائیں۔کیوں بھئی غیر مقلدو ٹھیک ہے کہ نہیں؟

سوال نمبر64
غیر مقلد عورتیں گھروں میں بلند آواز سے آمین نہیں کہتیں آخر یہود کو کیوں ناراض نہیں کرنا چاھتیں؟

سوال نمبر65
حافظ عبداللہ روپڑی مشہور غیر مقلد مناظر اپنی کتاب“اہل حدیث کے امتیازی مسائیل“ص76 پر لکھتے ہیں۔
ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غیر المغضوب علیھم ولاالضالین پڑھتے تو آمین کہتے یہاں تک کہ پہلی صف میں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ہوتے سن لیتے ،روایت کیا اس کو ابوداؤد نے اور ابن ماجہ نے اور ابن ماجہ نے کہا پہلی صف سن لیتی یہاں تک کہ بہت آوازوں کے ملنے سے مسجد میں ہرجلہ ہوجاتا۔نیل الاوطار میں ہے اس حدیث کو دارقطنی نے بھی روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی اسناد اچھی ہیں اور حاکم نے بھی روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح ہے اور بیہقی نے بھی روایت کیا ہے اور اس کو حسن کہا ہے۔
شوکانی اور حافظ عبداللہ روپڑی نے اس روایت کے نقل کرنے میں تین دھوکے دئیے ہیں اور تین چھوٹ بولے ہیں۔
تین دھوکے
1
ابن ماجہ میں اس حدیث میں یہ الفاظ ہیں “ فترک الناس التامین“ جس سے معلوم ہوتا تھا کہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اجماع تھا کہ وہ آمین بالجہر نہیں کہتے تھے یہ فقرہ حدیث کا نقل نہیں کیا۔
2
یہ نہیں بتایا کہ اس روایت کی سند کا راوی بشیر بن رافع نہایت ضعیف ہے۔
3
یہ بھی نہیں بتایا کہ اس کی سند کا اک راوی مجہول و مستور ہے

تین جھوٹ یہ ہیں
1
دارقطنی میں سرے سے یہ ہرجلے والی حدیث ہی نہیں ہے چہ جائیکہ اس کی سند کو اچھا کہا ہو۔
2
مستدرک حاکم میں سرے سے یہ حدیث ہی نہیں چہ جائیکہ اسے بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح کہا گیا ہو۔
3
بیہقی میں بھی سرے سے یہ حدیث ہے ہی نہیں ،چہ جائیکہ اسے حسن کہا ہو۔

سوال نمبر66
پاک و ہند میں بارہ سو سال سے اسلام آیا ہوا ہےیہاں کے سب بادشاہ قاضی،مفتی،محدث،مفسر،علماء ،عوام آہستہ آواز سے آمین کہتے تھے۔کیا ان بارہ سو سال کے مسلمانوں کی نمازیں باطل ہیں؟یا مکروہ؟

سوال نمبر67
غیر مقلدوں کے مشہورمؤرخ امام خاں نوشہری لکھتے ہیں۔
“مولانا شاہ فاخرالٰہ آبادی نے پہلی دفعہ جامع مسجد دہلی میں آمین بالجہر کہہ کر تقلید کی بکارت زائل کی“(نقوش ابوالوفا ص34)
اس سے معلوم ہوا کہ پہلی دفعہ آمین بالجہر انگریز کے دور میں ہوئی ۔ کیوں بھئی غیر مقلدو یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟

سوال نمبر68
انگریز کے دور میں دوسری بار آمین بالجہر حافظ محمد یوسف پنشنر(انگریز کی ملازمت یافتہ) نے کہی (نقوش ابوالوفا صفحہ42) یہ آمین 1860ء میں کہی گئی پھر یہ حافظ محمد یوسف مرزائی ہوکر مرا۔(اشاعت السۃ ص114جلد21)
کیا یہ تفصیل غلط ہے ؟ اگر ہاں تو ثابت کیجئے؟

سوال نمبر69
مسئلہ آمین پر چیلنج بازی کی ابتداء مولوی محمد حسین بٹالوی نے کی اور یہ غیر مقلدوں کے بڑے بزرگ مرزا غلام احمد قادیانی کی بہت امداد کیا کرتے تھے اور ان سے دعا کرایا کرتے تھے ۔(اخبار اہل حدیث امرتسر،ص9،کالم1،31جنوری1908)
کیا یہ تفصیل بھی غلط ہے؟ اگر ہاں تو ثابت کیجئے۔

سوال نمبر70
پھر اس مسئلہ پر ملک پھر میں فتنہ مولوی ثناء اللہ امرتسری نے اٹھایا جس کا مزھب یہ تھا کہ“میرا مزھب اور عمل ہے کہ ہر کلمہ گو کے پیچھے نماز جائز ہے چاھے وہ شیعہ ہو یا مرزائی“۔(اخبار اہل حدیث امرتسر،ص6،12اپریل1915ء)
اگر یہ غلط ہے تو ثابت فرمائیے۔

سوال نمبر71
پھر اس مسئلہ پر حافض عبداللہ روپڑی نے زور مارا جس کے بارہ میں میاں شرف الدین صاحب فرماتے ہیں کہ وہ لاعلم،حاسد،خود غرض،کافر گر،صراط مستقیم سے منحرف تھا۔(فتاوٰی ثنائیہ ص211،212،ج1)
سہی ہے یا غلط ؟
سوال نمبر 72
اگر امام ظہر یا عصر کی نماز میں سورۃ فاتحہ اور سورت بلند آواز سے پڑھ لے تو اس کی نماز فاسد ہوگی یا مکروہ؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کیجئے۔

سوال نمبر73
اگر فجر،مغرب،عشاء کی نماز میں امام آہستہ پڑھ لے تو نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر74
اگر بھول کر پہلے فاتحہ کے علاوہ کوئی سورۃ پڑھ لی ،پھر سورۃ فاتحہ پڑی تو سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کیجئے۔

سوال نمبر 75
سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا فرض ہے؟ واجب؟ یا سنت؟یا نفل؟ حکم صریح حدیث سے دکھائیں۔

سوال نمبر76
قراءت کی تعریف کیا ہے؟ اور جہر اور سر کی تعریف بھی بتائیں؟ حدیث صریح غیر معارض سے۔

سوال نمبر77
فجر کی سنتوں میں قراءت بلند آواز سے سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟ حدیث صریح پیش کریں۔

سوال نمبر 78
فجر کے فرائض اگر اکیلا پڑھے تو قراءت بلند آواز سے سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟حدیث صریح غیر معارض پیش کریں۔

سوال نمبر79
(الف)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بعض اوقات خاص سورتیں پڑھنا ثابت ہے۔
(ب)وہ سورتیں ان نمازوں میں پڑھنا سنت ہے یا نہیں اور اگر ان کے علاوہ کوئی اور سورۃ پڑھ لی جائے تو یہ نماز خلاف سنت ہوگی یا نہیں؟ جواب صحیح صریح حدیث سے عنایت کیجئے۔

سوال نمبر80
نماز میں امام پر تین سکتات ایک فاتحہ سے پہلے ایک فاتحہ کے بعد اور ایک سورت کے بعد واجب ہیں یا نہیں؟ جو امام اکتات نہ کرے اس کے پیچھے نماز خلاف سنت ہے یا نہیں؟ صریح صحیح غیر معارض حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر 81
رکوع جانے سے پہلے رفع الیدین کرنا سنت مؤکدہ ہے یا سنت غیر مؤکدہ؟حدیث میں کیا حکم ہے؟

سوال نمبر82
جو شخص یہ رفع الیدین نہ کرے اس کی نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟جواب صحیح صریح حدیث سے عنایت کیجئے۔

سوال نمبر83
غیر مقلدین کہتے ہیں کہ رفع یدین کی چار سو احادیث و آثار ہیں،ان چارسو صحابہ کے نام بتائیں جن سے یہ روایات منقول ہیں۔

سوال نمبر 84
جو غیر مقلدین کہتے ہیں کہ عشرہ مبشرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر عمر تک یہ رفع الیدین کرتے رہے،عشرہ مبشرہ کی یہ روایت صحیح سند سے بتوثیق روایت پیش کیجئے۔

سوال نمبر85
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں کہ امام کے لئے رکوع کی تکبیر بلند آواز سے کہنا سنت ہے اور مقتدی اور منفرد کے لئے آہستہ کہنا سنت

سوال نمبر86
رکوع کی تسبیحات آہستہ پڑھنا سنت ہیں۔جواب صحیح صریح حدیث سے عنایت کیجئے۔

سوال نمبر 87
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رکوع میں سات اذکار مروی ہیں ان میں مواظبت کس پر فرمائی؟حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر88
کیا آیت فسبح با سم ربک العظیم کے نازل ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبحان ربی الاعلٰی کے علاوہ کچھ پڑھا؟

سوال نمبر89
اگر کوئی شخص بھول کر رکوع میں سبحان ربی الاعلٰی پڑھ لے تو سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں ؟جواب صحیح صریح حدیث سے عنایت کیجئے۔

سوال نمبر 90
اگر کوئی نمازی رکوع کی تسبیح بلند آواز سے پڑھ لے تو اس نمازی کی نماز باطل ہوگی یا مکروہ یا بہترین؟جواب صحیح صریح حدیث سے عنایت کیجئے۔

سوال نمبر91
رکوع کے بعد کھڑے ہوکر قومہ میں ہاتھ باندھنا سنت ہے یا ہاتھ لٹکانا؟جواب صحیح صریح حدیث سے عنایت کیجئے۔

سوال نمبر92
ایک حدیث صریح غیر معارض پیش کریں کہ منفرد اور مقتدی کے لئے قومہ کا ذکر آہستہ پڑھنا سنت ہے؟

سوال نمبر 93
اگر کوئی مقتدی قومہ کا ذکر بلند آواز سے پڑھے تو اس کی نماز سنت کے موافق ہوگی یا خلاف؟جواب صحیح صریح حدیث سے عنایت کیجئے۔

سوال نمبر94
اگر کوئی شخص رکوع یا قومہ میں کچھ نہ پڑھے تو اس کی نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟صریح حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر95
وتر میں دعا کی طرح ہاتھ اٹھا کر قنوت پڑھنا اور منہ پر ہاتھ پھیر کر سجدہ میں جانا کس حدیث میں آیا ہے؟

سوال نمبر 96
ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں کہ سجدہ کی تکبیر امام کے لئے جہرا اور مقتدی کے لئے اور منفرد کے لئے آہستہ کہنا سنت ہے۔

سوال نمبر97
ایک ہی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کردیں کہ سجدہ میں جاتے اور سجدہ سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کرنا منع اور حرام ہیں۔

سوال نمبر98
صرف ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کیجئے کہ سجدہ کی تسبیحات آہستہ پڑھنا سنت مؤکدہ ہیں۔

سوال نمبر 99
کوئی ایک ہی حدیث صریح دکھادیں کہ اگر سجدہ کی تسبیحات بلند آواز سے پڑھی جائیں تو نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟

سوال نمبر100
دونوں سجدوں کے درمیان جو دعاءپڑھتے ہیں ایک حدیث صحیح صریح غیر معارض سے دکھائیں کہ اس دعا کا آہستہ پڑھنا سنت ہے۔؟



سوال نمبر101
ایک حدیث صریح پیش کریں یہ دعاء فرض ہے؟واجب؟سنت؟یا نفل؟

سوال نمبر 102
اگر کوئی شخص یہ دعا جان بوجھ کر نہ پڑھے تو اس کی نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ صریح حدیث سے جواب دیجئے۔

سوال نمبر103
کوئی ایک ہی حدیث ایسی پیش کیجئے کہ اگر کوئی شخص بھول کر یہ دعا نہ پڑھے تو کیا اس پر سجدہ سہو واجب ہوگا ؟ یا نہیں؟

سوال نمبر104
کیا کسی حدیث میں ہے کہ دونوں سجدوں کے درمیان انگلی سے اشارہ کرنا منع ہے؟ مسند احمد کی جس حدیث میں اشارہ کا ذکر ہے اس کے موافق آپ اس کو سنت مؤکدہ سمجھ کر عمل کیوں نہیں کرتے؟

سوال نمبر 105
کیا کسی حدیث میں آیا ہے کہ جلسئہ استراحت سنت مؤکدہ ہے؟

سوال نمبر106
کیا کسی صحیح صریح غیر معارض حدیث میں آیا ہے کہ جلسئہ اسراحت کی حدیث صحیح ہے اور نہ کرنے کی ضعیف؟

سوال نمبر107
امام شعبی تابعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور علی رضی اللہ عنہما جلسئہ استراحت نہیں کرتے تھے(ابن ابی شیبہ) کیا ان خلفاء راشدین کی نماز خلاف سنت تھی؟

سوال نمبر 108
حضرت نعمان بن ابی عیاض رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بہت سے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو نماز پڑھتے دیکھا ،وہ جلسئہ استراحت نہیں کرتے تھے(ابن ابی شیبہ)کیا یہ سب صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین خلاف سنت نماز پڑھتے تھے؟

سوال نمبر109
ابوقلابہ کا بیان ہے کہ عمرو بن سلمہ کے سوا میں نے کبھی کسی کو جلسئہ استراحت کر کے نماز پڑھتے نہیں دیکھا، یہ عمرو بن سلمہ بوڑھے تھے۔(بخاری) تو کیا سب صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین تابعین،تبع تابعین خلاف سنت نماز پڑھا کرتے تھے؟

سوال نمبر110
کیا کسی صحیح صریح غیر معارض حدیث میں ہے کہ دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے وقت امام کے لئے بلند آواز سے تکبیر کہنا سنت مؤکدہ ہے؟اور مقتدی اور منفرد کے لئے آہستہ کہانا سنت ہے؟

سوال نمبر 111
دوسری رکعت کے شروع میں رفع الیدین سے منع کی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر112
کیا احادیث میں یہ نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر اونچ نیچ پر رفع الیدین کرتے تھے؟ ان پر آپ کا عمل کیوں نہیں؟کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان احادیث کو ضعیف اور ناقابل عمل قرار دیا ہے؟

سوال نمبر113
کیا دوسری رکعت کے شروع میں ثناء پڑھنا منع ہے ؟ اگر کوئی پڑھ لے تو نماز باطل ہوگی یا مکروہ؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر 114
دورکعت کے بعد قعدہ کرنا فرض ہے؟واجب ہے؟سنت ہے؟ یا نفل؟ صحیح صریح حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر115
اس قعدہ میں تشہد پڑھنا فرض ہے؟واجب ہے؟ یا سنت ہے؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر116
اگر قعدہ میں بھول کر تشہد کی جگہ الحمد شریف پڑھ لی تو نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں؟صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر 117
اگر کوئی شخص تشہد بلند آواز سے پڑھ لے تو نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں؟صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔
سوال نمبر118
فتاوٰی ثنائیہ میں دو متضاد فتوے ہیں۔ ایک فتوٰی ہے کہ درمیانی تشہد کے بعد بھی درود پڑھنا سنت ہے۔ دوسرا فتوٰی ہے کہ سنت نہیں۔ صریح حدیث سے فیصلہ بتائیں۔

سوال نمبر119
تیسری رکعت کے لئے اٹھتے وقت امام کے لئےتکبیر بلند آواز سے کہنا سنت مؤکدہ ہے اور مقتدی اور منفرد کے لئے آہستہ آواز سے سنت مؤکدہ ہے۔ صرف ایک صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر 120
اگر کوئی شخص تیسری رکعت کے شروع میں رفع الیدین نہ کرے تو کیا اس کی نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں؟ جواب صحیح صریح غیر معارض حدیث سے پیش کریں۔

سوال نمبر121
تیسری رکعت کے شروع میں ثناء پڑھ لینے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے یا نہیں؟ کوئی ایک ہی حدیث صریح پیش کردیں۔

سوال نمبر122
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تیسری اور چوتھی رکعت میں اکیلے بھی فاتحہ اور سورۃ نہیں پڑھتے تھے(رواہ احمد) کیا ان کی نماز باطل ہوتی تھی یا مکروہ؟

سوال نمبر123
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ پہلی دورکعتوں میں قرآن پڑھو پچھلی دورکعتوں میں صرف تسبیح پڑھو(ابن ابی شیبہ) اس طرح نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟

سوال نمبر124
فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا جائز ہے یا نہیں؟ صریح حدیث دکھائیں۔

سوال نمبر125
سنن اور نوافل کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ ملانا جائز ہے یا نہیں؟صریح حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر 126
چوتھی رکعت کے شروع میں رفع الیدین کے منع اور حرام ہونے کی کوئی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیں۔

سوال نمبر127
چوتھی رکعت کے بعد قعدہ فرض ہے یا واجب ؟ سنت ہے یا نفل؟ صریح حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر128
چوتھی رکعت کے بعد اگر بغیر قعدہ کئے پانچویں رکعت میں کھڑا ہو جایا جائے تو یاد آنے پر بیٹھ جائیں یا نہیں؟اور سجدہ سہو واجب ہوگا یا نماز باطل ہوگی؟ صحیح حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر 129
اگر کوئی شخص چوتھی رکعت کے بعد قعدہ کیا اور تشہد پڑھنے کے بعد پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا اور یاد آنے پر بیٹھ گیا تو آپ تمام غیر مقلدین حضرات یہ بتادیں کہ یہ شخص کس طرح نماز پوری کرے گا ؟ طریقہ صحیح صریح حدیث سے پیش کردیں۔

سوال نمبر130
چوتھی رکعت کے بعد قعدہ کیا ،پھر بھول کر پانچویں رکعت میں کھڑا ہوگیا اور رکعت پوری کرنے پر یعد آیا تو اپنی نماز کس طرح پوری کرے گا؟

سوال نمبر131
آخری تشہد میں درود پڑھنا سنت ہے یا فرض؟ حدیث صریح سے حکم دکھائیں۔

سوال نمبر 132
درود شریف پڑھنا آہستہ آواز سے سنت ہے ؟یا بلند آواز سے؟ صریح حدیث سے ثابت کریں۔

سوال نمبر133
درود ابراہیمی پڑھنا بھول گیا اور سلام پھیر دیا، تو اب کیا کرے؟ دوبارہ نماز پڑھے یا کیا کرے؟ صحیح حدیث سے بتائیں۔

سوال نمبر134
درود کے بعد دعا پڑھنا فرض ہے؟ واجب ہے؟ یا سنت ہے؟حکم صریح حدیث سے دکھائیں۔

سوال نمبر 135
درود کے بعد والی دعا آہستہ پڑھنا سنت ہے؟ یا بلند آواز سے ؟صحیح صریح غیر معارض حدیث سے دکھائیں۔

سوال نمبر136
درود کے بعد کی دعا پڑھتے ہوئے ہاتھ اٹھائے؟ یا ہاتھ اٹھانا منع ہے؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث دکھائیں۔

سوال نمبر137
کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کو فرمایا تھا کہ جب تشہد ختم ہوجائے تو نماز پوری ہوگئی چاھے بیٹھے چاہے اٹھ کھڑا ہو۔ کیا واقعی آپ اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے درود ،دعا و سلام کے بغیر اٹھ جاتے ہیں؟ یا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث پر عمل کرنے سے روک دیا تھا؟

سوال نمبر 138
کیا حدیث کی کتابوں میں کوئی ایسی حدیث موجود ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہوکہ التحیات کے بعد اگر حدث کردے (یعنی بے وضوء ہوجائے) تو اس کی نماز پوری ہوگئی؟

سوال نمبر139
نماز کے آخر میں سلام فرض ہے یا واجب؟ یا سنت یا نفل؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر140
صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں کہ امام کے لئے سلام بلند آواز سے کہنا سنت مؤکدہ ہے اور مقتدی و منفرد کے لئے آہستہ سے کہنا سنت ہے۔؟

سوال نمبر 141
کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا سے منع فرماتے تھے؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر142
کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد ذکر جہر کیا کرتے تھے ؟ اگر ہاں تو اب کس نے منسوخ کیا؟ صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر143
کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرائض کے بعد کی سنتیں مسجد میں پڑھا کرتے تھے یا گھر جاکر؟

سوال نمبر 144
آج کل جن لوگوں نے سنتیں پڑھنے کا مستقل معمول مسجد میں بنا لیا ہے یہ جائز ہے یا ناجائز؟

سوال نمبر145
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے بعد روزانہ درس قرآن دیا کرتے تھے تو اس کا ثبوت حدیث سے دیں ورنہ بتائیں کہ یہ طریقہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنا عرصہ بعد شروع ہوا؟ اور جائز ہے یا بدعت؟

سوال نمبر146
جب گھر یا مسجد کے اندر لوگ نماز پڑھ رہے ہوں تو لاؤڈ اسپیکر پر تقریر کرنا جس سے نمازیوں کی نماز میں خلل بھی واقع ہو، اس کے جواز کی دلیل صریح حدیث سے پیش کریں۔

سوال نمبر147
زید نے اک مرد پر زنا کی تہمت لگائی تو اس کو کتنے کوڑے حد لگے گی؟صراحۃ مرد پر تہمت کا حکم ہو، عورت پر قیاس نہیں کرنا۔

سوال نمبر148
کلب معلم کے ساتھ شکار کرنے کا حکم قرآن و حدیث میں مزکور ہے اگر کوئی شخص شیر،چیتے،بھیڑئیے اور خنزیر کو تعلیم دے یا بندر کو شکار کا طریقہ سکھائے تو ان جانوروں کا مارا ہوا شکار حلال ہوگا یا حرام؟ یہ حلال حرام کا صاف حکم اور ان درندوں کے نام حدیث میں ہونا چاھئیں ، اسکے بغیر جواب نامکمل ہوگا۔

سوال نمبر149
چوہا گھی میں گرجائے تو اس کا حکم حدیث شریف میں ******مزکور ہے، لیکن اگر بلی کا بچہ ، کتے کا بچہ، بندر کا بچہ، چھپکلی،سانپ،کیشوا،چینٹی ، بھڑ ، جھینگر، ٹڈی، ٹڈا ، گھی میں گرکر مرجائیں تو گھی کا کیا حکم ہے؟ پاک ہے یا ناپاک؟ صریح حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر150
اگر تیل ،دودھ،شربت،سرکہ،شیرے،لسی اور عرق وغیرہ میں چوہا گر کر مرجائے تو اس کا حکم حدیث صریح سے دکھائیں؟برائے مہربانی گھی پر “ قیاس “ نہ فرمائیے گا۔

جاری ہے​
 

sahj

وفقہ اللہ
رکن

سوال نمبر151
کیا بیع الغب بالزبیب جائز ہے یا ناجائز؟ صرف صریح حدیث پیش کریں بیر الرطب بالتمر پر قیاس نہ فرمائیے گا۔

سوال نمبر152
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا حرام ہے۔کیا سونے چاندی کے برتنوں میں پانی لیکر وضوء کرنا،غسل کرنا، اس میں سے تیل لگانا،اس کے قلم سے لکھنا،اس کی سلائی سے آنکھوں میں سرمہ ڈالنا،اسکی عطردانی سے عطر چھڑکنا،سونے چاندی کے ورق کھانا یہ سب جائز ہیں یا ناجائز؟ صحیح صریح غیر متعارض حدیث سے جواب دیجئے گا قیاس شریف سے کوئی کام نہیں لینا۔

سوال نمبر153
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ جب تم رفع حاجت کے لئے جاؤ تو ساتھ پتھر لے جاؤ۔ اب اگر کوئی شخص پتھر کی بجائے کچی مٹی ،کپڑا،روئی،اون،ریشم،گھاس، ٹشو پیپر اور درخت کے پتوں وغیرہ سے استنجا کرلے تو کیا اس شخص کا استنجا سہی ہوجائے گا یا نہیں؟ جواز و عدم جواز اور ان اشیاء کے نام صریح احادیث سے دکھائیں،پتھر پر قیاس نہ فرمائیے گا۔

سوال نمبر154
لونڈیوں کے بارہ میں حق تعالٰی کا ارشاد ہے کہ اگر وہ بے حیائی کا ارتکاب کریں تو ان پر نصف عزاب ہے۔ اگر غلام بے حیائی کا ارتکاب کرے تو اس کے لئے سزا کا حکم صریح آیت یا صریح حدیث سے دکھائیں۔عورت پر مرد کو قیاس نہیں کرنا ہے۔

سوال نمبر155
اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے کہ اگر تم حالت جنابت میں ہو اور پانی نہ ملے تو تیمم کرلو، اگر کوئی عورت حیض یا نفاس سے فارغ ہوئی ہو تو اسے تیمم کی اجازت ہے یا نہیں؟ صریح حدیث لائیے۔

سوال نمبر156
حق تعالٰی کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی شخص پاخانہ سے فارغ ہو اور پانی نہ ملے تو تیمم کرلے، اب اگر ریح یا آپ کے مزھب پر مس ذکر یا عورت کے چھونے سے وضوء ٹوٹ جائے اور پانی نہ ملنے کی صورت میں وہ تیمم کرسکتا ہے یا نہیں؟ حدیث صریح سے جواب عنایت کیجئے۔ پاخانہ پر قیاس نہیں کیجئے گا۔

سوال نمبر157
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ پانی نہ ملے تو تیمم کرلو اگر پانی پاس موجود ہے لیکن وضو کرلے تو راستہ میں پانی پینے کے لئے نہیں ملے گا یا جانور پیاسا رہے گا یا آٹا نہیں گندھے گا یا پانی کے استعمال سے بیمار ہوجائے گا ۔ تو ایسے شخص کے لئے ان حالتوں میں تیمم کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب صرف حدیث صریح غیر متعارض سے ہونا چاھئے۔

سوال نمبر158
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں وان کنتم علی سفر ولم تجدوا کاتبا فرھن مقبوضۃ اب یہ سوال ہے کہ اگر کاتب بھی ہو تو رہن رکھنا جائز ہے یا نہیں؟اور اگر سفر میں نہ ہوں تو گھر میں یعنی وطن میں *رہن رکھنا جائز ہے یا نہیں؟صحیح صریح حدیث سے جواب دیں جو اس آیت کے بعد کی ہو،تاکہ “نسخ الحدیث بالآیۃ“ کا خدشہ نہ رہے۔

سوال نمبر159
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر مکھی پینے کی چیز میں گر پڑے تو اسے غوطہ دے کر باہر پھینک دو۔ اب علماء غیر مقلدین فرمائیں اور بتائیں کہ اگر چیونٹی،مچھر،بھڑ،جگنو،پتنگ ا،چھپکلی،کیچوا،سانپ وغیرہ پانی میں گر جائیں تو کیا پانی پاک رہے گا؟ یا ناپاک؟ ان جانوروں کے نام صراحۃ حدیث پاک میں *دکھائیں، مکھی پر قیاس شریف فرمانے کی ضرورت بلکل نہیں۔

سوال نمبر160
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بغلوں کے بالوں کو اکھاڑنے کا حکم دیا ہے آج کل سوفیصد غیر مقلدین استرے سے بغلوں کے بال صاف کرتے ہیں اور سوفیصد غیر مقلد عورتیں بال صفا پاوڈر سے بغلیں صاف کرتی ہیں، اے غیر مقلدین حضرات آپ صحیح صریح حدیث کی مخالفت پر کیوں ڈٹے ہوئے ھو؟ استرہ اور بال صفاء پاؤڈر سے بغلوں کے بال صاف کرنے کی کوئی صحیح صریح حدیث پیش فرمائیے ورنہ اپنے اس فعل پر شرمائیے۔

سوال نمبر161
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کے موئے زیر ناف کی صفائی کے لئے استرہ کا ذکر فرمایا ہے لیکن آج کل سو فیصد غیر مقلد عورتیں پاؤڈر یا کریم استعمال کرتی ہیں۔ اس بارے میں صحیح حدیث پیش کیجئے۔

سوال نمبر162
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں جو شخص حالت احرام میں کسی جانور کو قتل کر دے یا شکار کرلے من قتلہ منکم متعمدا تو اس پر دم ہے اب سوال یہ ہے کہ اگر قتل صید خطا ہو تو کیا حکم ہے؟ صریح صحیح حدیث پیش کریں، عمد پر خطا کو قیاس نہیں کریں۔

سوال نمبر163
آج کل سب غیر مقلدین بھینس کا دودھ پیتے ہیں، گھی کھاتے ہیں،دہی اور لسی استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے لئے کوئی صریح آیت یا صحیح حدیث پیش فرمائیں۔
اونٹ گائے وغیرہ پر قیاس نہ کیجئے گا۔

سوال نمبر164
اللہ تعالٰی نے قرض کے بارے میں نصاب شہادت یہ بیان فرمایا ہے کہ دو مرد یا دوعورتیں ایک مرد۔ اب سوال یہ ہے کہ میراث،وصیت،امانت،غصب اور دیگر مالی معاملات کے لئے نصاب شہادت بھی یہی ہے یا کچھ اور ہے؟ جواب صرف صحیح صریح حدیث سے دیں۔ ان تمام معاملات کو قرض پر قیاس نہ کیجئے گا۔

سوال نمبر165
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کتا برتن میں منہ ڈالدے تو سات مرتبہ دھولو، اب سوال یہ ہے کہ اگر کتا برتن میں پیشاب کردے یا پاخانہ کردے یا قے کردے یا خون برتن کو لگ جائے تو کتنی مرتبہ دھویا جائے؟ حدیث صریح ہونی چاھئے ، لعاب پر قیاس نہیں کرنا۔

سوال نمبر166
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائیں مانگ مانگ کر سات حرفوں پر قرآن پاک کی تلاوت کی اجازت حاصل کی، پھر عہد عثمانی میں صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بالاتفاق ایک حرف پر پڑھنے پر اجماع کرلیا، کیا کسی آیت کریمہ یا صحیح حدیث میں آیا ہے کہ عہد فاروقی تک قرآن کریم سات حرفوں **پر پڑھنا اور پھر تاقیامت ایک حرف پر پڑھنا؟ باقی چھ حرفوں پر پڑھنا منسوخ ہوجائے گا۔

سوال نمبر167
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں شراب کی کوئی ایک حد مقرر نہ تھی۔ کبھی تھپڑ مارے جاتے،کوئی کپڑا مارتا، کوئی چھڑی اور کوئی کوڑے ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشورہ کیا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنا قیاس بیان کیا کہ جب شرابی شراب پیتا ہے تو اس کی عقل زائل ہوجاتی ہے اور پھر وہ افتراء کرتا ہے اور ایک خاص افتراء کی حد (قزف) اسی 80 کوڑے ہیں،لہٰزا اسکو بھی اسی کوڑے کی حد لگنی چاھئیے ۔ سب صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اس پر اتفاق فرمایا۔ کیا کوئی صحیح صریح حدیث ہے کہ عہد فاروقی تک تم میری حدیث پر عمل کرنا لیکن فاروقی عہد میں شراب کی حد کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قیاس پر عمل کرلینا اور میری احادیث کو منسوخ قرار دیلینا اور قیامت تک حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قیاس کو قانون بنالینا؟

سوال نمبر168
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مسئلہ پوچھا کہ اک عورت فوت ہوگئی ہے،اس کا خاوند اور ماں باپ زندہ ہیں ،تو وراثت کیسے تقسیم ہوگی،انہوں نے جوابا فرمایا کہ نصف خاوند کو،باقی کا ثلث ماں کو اور باقی باپ کو۔ حضرت سے پوچھا گیا کہ یہ مسئلہ قرآن سے ماخوذ ہے؟ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں یہ میری رائے ہے، اس مسئلہ کے صحیح یا غلط ہونے کا ثبوت قرآن پاک کی آیت یا حدیث صحیح صریح غیر متعارض سے پیش کریں۔

سوال نمبر169
زید نے بکر کی دا داڑھیں توڑ دیں ، زید پر کتنی دیت آئے گی؟ جواب حدیث صحیح صریح غیر متعارض سے پیش کریں۔

سوال نمبر170
حق تعالٰی کا ارشاد ہے کہ وحیث ما کنتم فولوا وجوھکم شطرہ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف نہ منہ کرو نہ پشت بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو(بخاری) اب اگر پاکستان میں کوئی پاکستانی غیر مقلد کہے کہ حدیث بخاری سے معلوم ہوتا ہے کہ قبلہ مغرب کی طرف نہیں اور اہل جغرافیہ کہتے ہیں کہ قبلہ مغرب کی طرف ہے، میں اہل جغرافیہ کی بات بخاری کی حدیث کے مقابلہ میں نہیں مانتا ، مجھے صحیح بخاری سے ہی صریح حدیث دکھاؤ کہ اہل ہند و پاک کا قبلہ مغرب کی طرف ہے۔ تو آپ غیر مقلدین اسے کیا جواب دیں گے؟

سوال نمبر171
اللہ تعالٰی والدین کے بارے میں فرماتے ہیں “ فلا تقل لھمااف “ اہل قیاس نے اس آیت کریمہ سے علت “اذیت“ تلاش کی ہے، مقصد یہ کہ والدین کو اذیت نہ پہنچاؤ۔ اب اگر کوئی شخص اپنے ماں باپ کے منہ پر تھوکے یا پیشاب ڈال دے تو یہ بھی حرام ہے کیونکہ اس سے والدین کو تکلیف ہوئی، آپ لوگ چونکہ قیاس کو ڈکار ابلیس کہتے ہیں اسلئے ماں باپ کے منہ پر تھوکنے یا پیشاب کرنے کے منع ہونے کی صحیح صریح حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر172
قرآن پاک کی سورءہ نور میں لا اور الا کلمہ حصر کے ساتھ ان لوگوں کا ذکر ہے جن سے پردہ فرض نہیں اور ان کے سامنے منہ کھولنا جائز ہے مگر ان میں نہ ماموں کا ذکر ہے نہ چچا کا اور نا تایا کا،ظاہر قرآن سے تو یہ سمجھ آتا ہے کہ ماموں چچا اور تایا کے سامنے منہ کھولنا ناجائز ہے ۔ لیکن اہل قیاس نے مزکورہ افراد میں علت محرمیت کا سراغ لگالیا اور کہا چونکہ چچا ،ماموں اور تایا بھی محرم ہیں اس لئے ان کے سامنے چہرہ کھولنا جائز ہے، حضرات غیر مقلدین سے سوال ہے کہ آپ قیاس کو تو کار ابلیس کہتے ہیں اس لئے صریح آیت یا صحیح حدیث میں دکھائیں کہ حقیقی چچا ،حقیقی ماموں یا تایا کے سامنے چہرہ کھولنا جائز ہے؟

سوال نمبر173
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کسی عورت کو سزا کے لئے بلایا ، اس عورت کا خوف سے حمل ساقط ہوگیا،حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو جمع کرکے ان کے مشورہ فرمایا ،حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا آپ تو محض تادیب چاھتے تھے اسلئے جسطرح کسی کی بیوی یا بیٹا خوف سے مر جائے تو کوئی سزا نہیں اسلئے آپ بری ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ کو گناہ تو نہیں ہوگا مگر یہ واقعہ قتل خطا سے ملتا جلتا ہے،اسلئے آپ پر دیت آئے گی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ احتیاطا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قیاس کی اتباع فرمائی۔
حضرات غیر مقلدین سے سوال یہ ہے کہ آپ حضرات تو قیاس کو کار شیطان قرار دیتے ہیں اسلئے قیاس کی بجائے حدیث صحیح صریح پیش فرمائیں کہ اگر کسی کی ڈانٹ ڈپٹ سے اس کی بیوی یا غلام یا لڑکا فوت ہوجائے یا کسی کا حمل ساقط ہوجائے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ خود قیاس کرنا یا کسی اور امتی کی زاتی رائے یعنی قول پیش کرنا غیر مقلدیت کے مفہوم و معنی کو بھول جانا ہوگا اسلئے قیاس بلکل نہ فرمائیے گا۔

سوال نمبر174
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں “ لا یقضی القاضی بین اثنین وھو غضبان “ اہل قیاس کہتے ہیں کہ غصے سے چونکہ دل و دماغ متاثر ہوتے ہیں اور سوچ صحیح نہیں رہتی اسلئے اگر کسی کو ایسا غم لگا ہو جو عقل و فکر اور ذہن و ذکاء پر اثر انداز ہو یا ایسا خوف سوار ہوجائے یا سخت بھوک اور پیاس میں اس کا دل مشغول ہوجائے تو ان موانع کی موجودگی میں ***قاضی فیصلہ نہ کرے۔ آپ حضرات غیر مقلدین چونکہ قیاس کے منکر ہیں اس لئے غم،خوف اور ایسی شدید بھوک اور پیاس کے وقت قاضی کے لئے فیصلہ کرنے کی اجازت یا ممانعت کسی صحیح صریح حدیث سے ثابت فرمائیں۔

سوال نمبر175
اک آدمی نے قسم کھائی کہ مجھ پر تیرے گھر کا ایک لقمہ اور ایک گھونٹ بھی حرام ہے۔اس کے بعد اس نے اس گھر سے کوئی لقمہ کھایا نہ گھونٹ پیا۔ ہاں ان سے روپے لئے سونا،چاندی لیا، مال مویشی لئے، اہل قیاس کہتے ہیں کہ اس پر قسم کا کفارہ واجب ہے۔ آپ حضرات غیر مقلدین چونکہ قیاس کو نہیں مانتے اسلئے کسی صریح حدیث سے ثابت فرمائیے کہ ایسی قسم کے بعد سوانا،چاندی وغیرہ لینے سے کفارہ لازم ہے یا نہیں؟

سوال نمبر176
ایک شخص نے قسم کھائی کہ خدا کی قسم میں زید سے بات نہیں کروں گا اس کے بعد اس نے زید سے بات تو نہیں کی مگر اس کے ساتھ کھانے،پینے،شادی بیاہ میں شریک رہا، اہل قیاس کہتے ہیں کہ قسم کا کفارہ لازم ہے۔ آپ غیر مقلدین بتائیں صحیح صریح حدیث سے کہ کفارہ لازم ہے یا نہیں؟

سوال نمبر177
اگر کوئی عورت خون اصتحاضہ کی وجہ سے معزور ہو، اسکا حکم تو حدیث شریف میں موجود ہے لیکن اگر کوئی مرد نکسیر،ریاح،بوسیر،سلسل بول یا کسی ناسور کے بہتے رہنے سے معزور ہو اس کا حکم اہل قیاس تو اتحاضہ پر قیاس کرکے معلوم کرلیتے ہیں ۔آپ غیر مقلدین کے نزدیک چونکہ قیاس کار ابلیس ہے اسلئے ان معزوروں کے لئے حدیث صریح مرفوع غیر مقطوع پیش فرمائیں۔

سوال نمبر178
زید نے زینب کو تین شرعی طلاقیں دیں، اس نے بکر سے نکاح کرلیا ، بکر فوت ہوگیا یا زینب نے بکر سے خلع کرلیا یا عدالت کے زریعہ بکر سے نکاح فسخ کرالیا تو عدت گزرنے کے بعد وہ پھر زید سے نکاح کرسکتی ہے یا نہیں ؟ طلاق پر قیاس نہ کریں ،صریح حدیث پیش کریں۔

سوال نمبر179
ایک غلام ایک وقت میں چار عورتوں سے نکاح کرسکتا ہے یا دو سے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اس پر اجماع ہوگیا تھا کہ غلام دو سے زیادہ عورتوں سے نکاح نہیں کرسکتا، کیا یہ حکم قرآنی ہے؟ یا حدیث صحیح ؟ یا لونڈی کی “ مد “ پر قیاس ؟

سوال نمبر180
غلام تین طلاقوں کا مختار ہے یا دو کا یا ڈیڑھ کا ؟ جواب صریح حدیث سے ہونا چاھئے۔

سوال نمبر181
لونڈی کی طلاق کی عدت تین حیض ہے یا دو حیض یا ڈیڑھ حیض؟ جواب صحیح صریح حدیث سے پیش کریں۔

سوال نمبر182
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں “ یا ایھاالذین امنوا اذا نکحتم المؤمنات ثم طلقتموھن من قبل ان تمسوھن فما علیھن من عدۃ تعتدونھا “ اس آیت کریمہ سے مومنہ عورت کا حکم تو معلوم ہوگیا ، اب اگر کوئی شخص یہودن یا عیسائن سے نکاح کرے اور رخصتی سے قبل طلاق دے دے تو اس عورت پر عدت ہے یا نہیں ؟ صحیح صریح حدیث پیش کریں، کافر عورت کو مومنہ پر قیاس بلکل نہیں کرنا۔

سوال نمبر183
اک عورت کو طلاق بتہ دی گئی تھی وہ ابھی عدت میں تھی کہ اس کا خاوند فوت ہوگیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کو وراثت کا حصہ دلایا اور تمام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے اس فتوٰی سے اتفاق کیا۔(اعلام الموقعین،ص210،ج1)
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا یہ فیصلہ کس حدیث صریح یا آیت قرآنی سے ماخوذ ہے؟

سوال نمبر184
ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کی تقلید میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ قسم ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ تین طلاقیں ہیں، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ ایک ہی طلاق ہے۔
سب نے یہ مسئلہ اپنے اپنے زاتی رائے سے بتایا ہے، آپ حضرات غیر مقلدین زاتی رائے کو کفر و شرک قرار دیتے ہیں اس لئے کوئی صحیح یا صریح حدیث پیش فرمائیں تاکہ “فان تنازعتم فی شیء فردوہ الی اللہ و الرسول “ کے قانون پر مسئلہ کا فیصلہ ہوسکے۔

سوال نمبر185
مسواک کرنا وضو میں سنت ہے؟یا وضو کے بعد؟ نماز کے وقت یا دونوں وقت؟ صحیح صریح حدیث سے جواب پیش کیجئے۔

سوال نمبر186
مسواک کے بغیر وضو کر کے نماز پڑھ لی تو اس سنت کے رہ جانے سے وضو ہوگیا یا نہیں؟ حدیث صریح صحیح سے جواب آناچاھئیے۔

سوال نمبر187
وضو میں کتنی چیزیں سنت ہیں جن کے رہ جانے سے وضو ہوجاتا ہے؟ صریح حدیث سے بتائیں۔

سوال نمبر188
کیا موجودہ ٹوتھ برش کرلینے سے مسواک کی سنت کا ثواب مل جاتا ہے؟ یا نہیں؟ صریح حدیث سے جواب دیجئے۔

سوال نمبر189
اگر کسی نے ایک ہی چلو سے تین بار ناک میں پانی چڑھالیا تو سنت تثلیث ادا ہوگئی یا نہیں؟

سوال نمبر190
ایک شخص کی انگلی یا مسواک کے استعمال سے مسوڑھوں سے خون بہنے لگا اگر وہ خون بند ہونے تک بیٹھے تو جماعت نکل جاتی ہے ، وہ مسواک چھوڑے یا جماعت؟ صحیح صریح حدیث سے جواب دے دیجئے۔

سوال نمبر191
آپ کے فرقہ جماعت اہل حدیث کے نزدیک منی پاک ہے، کیا اس کا کھانا جائز ہے یا ناجائز؟ جوبھی حکم ہو صحیح صریح حدیث سے بتائیے۔

سوال نمبر192
خنزیر کا جوٹھا اور خنزیر پاک ہے یا ناپاک ؟ صریح حدیث پیش کیجئے۔

سوال نمبر193
کتے کا پیشاب پاخانہ پاک ہے یا ناپاک؟ صریح حدیث دکھائیے۔

سوال نمبر194
ایک گاؤں میں ایک ہی کنواں ہے اس میں کتا مرا پڑا ہے، گندگی پڑی ہے، حیض کے چیتھڑے پڑے ہیں کیا اس کنویں سے پانی پینا ، وضو کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ صحیح صریح حدیث سے جواب دیجئے۔

سوال نمبر195
کنواں کسی چیز سے ناپاک ہوتا بھی ہے کہ نہیں ؟ اگر ناپاک ہوجاتا ہے تو صحیح صریح حدیث سے اس کے پاک کرنے کا طریقہ بیان کیجئے۔

سوال نمبر196
دودھ میں دیوانے نے پیشاب کردیا، جس سے دودھ کا رنگ بدلہ نہ ہی مزہ نہ ہی بو، وہ دودھ پاک ہے یا ناپاک؟ صحیح صریح حدیث سے جواب دیجئے۔

سوال نمبر197
ایک گلاس شربت میں دودھ پیتے بچے نے پیشاب کردیا، دودھ کا رنگ بھی نہیں بدلہ نہ مزہ نہ بو، کیا اس کا پینا جائز ہے یا حرام؟ حدیث صریح سے جواب دیں۔

سوال نمبر198
عورت کی فرج کی رطوبت پاک ہے یا ناپاک؟ اس بارے میں حدیث سے حکم بیان کیجئے۔

سوال نمبر199
شراب(خمر حقیقی) پاک ہے یا ناپاک؟ حدیث صریح سے جواب دیں، جو اسے پاک کہے اس کا حدیث میں کیا حکم ہے؟

سوال نمبر200
خون پاک ہے یا ناپاک؟ حدیث سے صراحت دکھائیں۔

سوال نمبر201
زید نے زینب سے زنا کیا اس زنا کے نطفہ سے سیمہ نامی لڑکی پیدہ ہوئی،کیا زید کا نکاح سیمہ سے حلال ہے؟ کیا زمانہ رسالت میں ایسا کوئی نکاح ہوا؟ صحیح صریح حدیث سے جواب عنایت کیجئے۔
 
Top