ضروری پیغام ؟؟؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

سیما

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
ہم سب کو اگر کوئی ضروری بات کرنی ہو تو ایک دوسرے کو یہاں پر پیغام دیا جا سکتا ہے ، پلیز ہم سب کو صرف میسج ہی دینا چاہیے گپ سپ کے لیے الگ دھاگہ موجود ہے اس لیے یہاں پر گپ شپ سے پرہیز کیا جائے
شکریہ
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
کتنا اچھا ہوتا ابتدا بھی آپ ہی کرتیں ۔
میرا پیغام بلال جیٹ کےنام ہے
بھائی کچھ مشغولی ،کچھ مجبوری کی وجہ سے ضروری مراسلات کا جواب نہیں دے پارہا ہوں
معذرت خواہ ہوں ۔آپ جو کچھ لکھتےہیں دل لگتی لکھتے ہیں۔ماشاء اللہ ۔اللہ ہم سب آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
 

بلال جٹ

وفقہ اللہ
رکن
آمین ثم آمین شکریہ بھائی جو آپ نے اطلاع کر دی
میں کافی پریشان تھا کہ آپ سے بات نہیں ہورہی میں نے بے باک انکل سے آپ کا نمبر لیا اور آپ کو کال بھی کی لیکن شاید وہ نمبر غلط تھا جن کو کال کی وہ صاحب کہتے میں قاسمی نہیں ہوں خیر اپنا خیال رکھنا اور دعا میں ہمیں یاد رکھنا بھائی دنیا میں سب کچھ ساتھ ساتھ چلتا ہمیں اتنی ہی بہت خوشی ہے کہ ہم ادھر آتے اور آپ سے بات ھوتی اور ادھر آ کر کچھ نا کچھ لکھ سکتے سو سویٹ کلیم احمد قاسمی بھائی شکریہ
اللہ حافظ
 

تانیہ

وفقہ اللہ
رکن
قاسمی جی کہاں ہیں اپ دو دن سے نظر ہی نہیں آ رہے چیٹ پہ بھی اور صدف جی کیسی ہیں کدھر گم ہیں ؟
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
تانیہ نے کہا ہے:
قاسمی جی کہاں ہیں اپ دو دن سے نظر ہی نہیں آ رہے چیٹ پہ بھی اور صدف جی کیسی ہیں کدھر گم ہیں ؟

تانیہ جی ۔سدا خوش رہو یہ دعا ہے ہماری۔
آپ نے یاد مجھ کو کیا شکریہ شکریہ
صدف بھی بخیر ہے ۔بس کچھ بے نام سی الجھنیں ہیں ان شاء اللہ ان کے دور ہوتے ہی
گمشدگی ختم ہو جائیگی۔ دعا کریں۔والسلام۔
 

سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم قاسمی بھائی اُمید ہے مزاجِ گرامی بخیرو عافیت ہوں گے۔
قاسمی بھائی میں بھی کافی پریشان تھا کہ آخر کیا وجہ ہوگئی ہے کہ آپ تشریف نہیں لائے ، میں نے بلال بھائی سے آپ کا نمبر مانگا تھا لیکن اس وقت ان کے پاس نہیں تھا، ورنہ تو سوچھا تھا کہ آپ کو فون کرکے خیریت معلوم کی جاسکے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ہمارے اور تمام امت مسلمہ کے مسائل کو بخیروعافیت حل فرمادے اور دنیا و اخرت میں اپنے فضل سے کامیابی عطا فرمائے۔
اطلاع دینے کا شکریہ، اُمید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ بہت جلد آپ سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
میرا پیغام قاسمی بھائ کے نام
اللہ جی آپ کی تمام پریشانیاں دور کریں آمین ثم آمین
اور میں تو کتنا پریشان تھی نہں آنہں سکتی تھی سرخدی بھائ نے کہا سیما کے نام کو کوپی پیسٹ کر کے آو تب کام بن گیا جب میں نے ایسا کیا شکریہ طریقہ بتانے کا
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
سرحدی نے کہا ہے:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم قاسمی بھائی اُمید ہے مزاجِ گرامی بخیرو عافیت ہوں گے۔
قاسمی بھائی میں بھی کافی پریشان تھا کہ آخر کیا وجہ ہوگئی ہے کہ آپ تشریف نہیں لائے ، میں نے بلال بھائی سے آپ کا نمبر مانگا تھا لیکن اس وقت ان کے پاس نہیں تھا، ورنہ تو سوچھا تھا کہ آپ کو فون کرکے خیریت معلوم کی جاسکے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ہمارے اور تمام امت مسلمہ کے مسائل کو بخیروعافیت حل فرمادے اور دنیا و اخرت میں اپنے فضل سے کامیابی عطا فرمائے۔
اطلاع دینے کا شکریہ، اُمید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ بہت جلد آپ سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔
شکریہ بھائی ۔
آپ حضرات کی دعاؤں سے ٹھیک ہوں۔دعا خیر میں یاد رکھیں ۔انشا ء اللہ الغزالی کا اپنا چیٹ روم ہو جائیگا ۔
والسلام
حسبنا اللہ ونعم الوکیل نعم المولیٰ ونعم النصیر۔انی توکلت علیٰ اللہ ۔لاحول ولا قوۃ الا با اللہ العلی العظیم ۔انی کنت من الظٰلمین۔ اللہ حافظ۔
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
کیا بات ہے اج کل سرحدی بھائ اور بہت سارے ممبرز کیوں کچھ نہں پوسٹ کر رہے ہیں
پلیززززززززززز آپ سب بھی آیا کرو گپ سپ کرنے اور تانیہ بھی آج نہں آئی
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
سیما نے کہا ہے:
کیا بات ہے اج کل سرحدی بھائ اور بہت سارے ممبرز کیوں کچھ نہں پوسٹ کر رہے ہیں
پلیززززززززززز آپ سب بھی آیا کرو گپ سپ کرنے اور تانیہ بھی آج نہں آئی
ان سے مجھ کو وفا کی ہے امید
جو نہیں جانتی وفا کیا ہے
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
تم نے آواز دی میں چلا آیا
جی حضور !
غنچے اداس،پھول فسردہ چمن نڈھال
ویران ہو چلیں ہیں،بہاروں پر رحم کر
سرحدی کو غم جاناں ستا رہا ہے۔بلال جی
تقدیر کا فسانہ لئے بیٹھے ہیں،تانیہ جی کا پتا نہیں
وہ آئیں بزم میں اتنا تو میر(کلیم) نے دیکھا
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
بے باک انکل فتنہ باطلہ کے تعاقب میں تیغ بے نیام ہیں۔
اُف مجھے اب تک چائے نہیں ملی۔اب تم ہی بتاؤ اتنے سارے غم
ہنسی کس کو آئے۔صحیح کہا تھا شاعرِ مرحوم نے
نہ چھیڑ اے نکہتِ باد بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ضروری پیغام یہ ہے
پلیز کوئی ایسا پیغام نہ لکھیں جوکسی کی پریشانی کا سبب بنےاور آپ کیلئے باعث شرمندگی۔
ایذائے مسلم حرام ہے یہ'' فتویٰ مدینہ والے آقا ﷺ کا ہے''
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
When i try to type in URDU on my keyboard it does not type in URDU automatically. Please help all members with this problem.

I have installed a URDU font but i find it hard to type:puke! :puke! :puke!
 

عبادت

وفقہ اللہ
رکن
غیروں کی ہاں میں ہاں جب اس کو ملاتے دیکھا
چن چن کے دل سے اک اک ارماں مٹا دیا ہے^o^||3
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سیما کچھ نہ کچھ پوسٹ کیا کریں ،کچھ نہ سہی تو شکریہ کا بٹن ہی دبا دیا کریں
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم


تمام مومنین و مومنات کو ماہِ رمضان کی بہت بہت مبارک ہو -
اور اس ماہ مبارک کی رحمتیں اور برکتیں ہم سب پر نازل ہوں -
آمین ثم آمین
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top