حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی زوجہ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا بنت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ انتہائی پریشان اور مغموم حالت میں بیٹھے تھے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے فرمایا: اے عثمان! کیا حال ہے؟‘‘ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو صدمہ مجھ پر گزرا ہے کسی پر نہ گزرا ہوگا‘ صاحبزادی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال کرگئیں جس بنا پر آپ کا اور میرا سسرالی رشتہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا‘‘ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے عثمان! تم یہ کیا کہہ رہے ہو؟ جبرائیل نے مجھ کو اللہ تعالیٰ کا یہ پیغام پہنچایا ہے کہ میں رقیہ رضی اللہ عنہا کی جگہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نکاح اس کے مہرمثل کے عوض میں اسی طرح تمہارے ساتھ کردوں‘‘
چنانچہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کردیا اس طرح آپ کی دوسری بیٹی بھی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آگئی پھر جب با امر خداوندی حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا بھی انتقال ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اگر میری اور لڑکی بھی ہوتی تو میں وہ بھی عثمان کے نکاح میں دے دیتا۔‘‘
(حیات الصحابہ )