خود کو ایسا بناؤلوگ کہیں اُمت ایسی ہے تو نبیﷺ کیساہوگا

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے شاگرد امام محمد رحمہ اللہ روزانہ ایک بازار سے گزرتے تھے، جو راستہ میں آتا تھا۔ تو ایک دن ایک کافر نے آکر امام محمد رحمہ اللہ سے کہا آپ ہاتھ آگے بڑھائیں میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں ۔ جب اس نے امام محمد رحمہ اللہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا تو آپ رحمہ اللہ نے اس سے اسلام قبول کرنی کی وجہ پوچھی تو اُس نے کہا:
“حضرت میں روز آپ کو دیکھتا ہوں، جب بھی آپ بازار سے گزرتے ہیں آپ نظریں جھکا کے چلتے ہیں۔ میں نے سوچا جس اُمت کا چھوٹا محمد ایسا ہے، اُس اُمت کا بڑا محمدﷺ کیسا ہوگا۔“

دوستو خود کو ایسا بناؤلوگ کہیں اُمت ایسی ہے تو نبیﷺ کیساہوگا
۔
 
Top