حضرت علی رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ مکرمہ میں ایک طرف کو نکلا تو میں نے دیکھا کہ جو درخت اور پہاڑ بھی سامنے آتا ہے اس سے اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ کی آواز آتی ہے اور میں خود اس آواز کو اپنے کانوں سے سن رہا تھا۔
(ترمذی جلد ۲ ص ۲۰۳ باب ماجاء فی آيات نبوة النبی)