حضرت صہیب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا “ بندہ مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اسکے ہر معاملہ اور ہر حال میں اس کے لئے خیر ہی خیر ہے، اگر اس کو خوشی اور راحت و آرام ملے تو وہ اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہے، اور اس میں اس کے لئے خیر ہی خیر ہے، اور اگر اس کو کوئی دکھ اور تکلیف ملے تو وہ اس پر صبر کرتا ہے، اور یہ صبر بھی اس کے لئے سراسر خیر اور برکت کا سبب ہے۔“
مسلم