الغزالی تعلیمات

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!

الحمداللہ دورم زین فورو پر منتقل ہو چکا ہے۔ کچھ ساتھیوں نے شکایت کی کہ فورم کی کچھ سمجھ نہیں آرہی ۔ تو میں کچھ تعلیمات اور شاٹ سکرین کے ساتھ حاضر ہوں ۔ امید ہے اس سے آپ کو فورم سمجھنے میں آسانی ہوگی

1- نیو پوسٹ دیکھنے کا طریقہ

اگر کسی ممبر نے کوئی "دھاگہ" بنایا ہو یا کسی "دھاگہ میں جواب" ارسال کیا ہو تو اسے چیک کرنے کے لیے آپ جہاں صفحہ اول لکھا ہے۔ اس کے نیچے جو پٹی اس میں "new posts" لکھا ہے۔ آپ اس پر کلک کریں تو سامنے وہ لسٹ کھل جائے گی جس میں تازہ ترین پوسٹس جن اراکین نے کی ہوگئیں وہ نظر آجائیں گی

سکرین شاٹ
etrW0ll.png

2- موضوع کیسے ارسال کرنے کا طریقہ
آپ کسی سیکشن کو کھولیں جس جگہ آپ کا نام او پر لکھا ہو گیا۔ اس کے نیچے "نیاموضوع ارسال کریں" لکھا ہوگا۔ یا پہر اس سیکشن کے آخر میں آکر بائیں سائٹ پر بھی یہی الفاظ لکھے ہیں آپ اس پر کلک کرکے نیا موضوع ارسال کر سکتے ہیں

سکرین شاٹ
fk0zd1l.png

3- شکریہ ادا کرنے کا طریقہ
آپ کسی بھی پوسٹ کو کھول لیں اس کے نیچے بائیں جانب "پسند کریں" کا آپشن ہوگا اس پر کلک کریں تو آپ کا شکریہ ادا ہو جائے گا۔ یاد رکھے جیسے ہی آپ "پسند کریں" پر کلک کریں گے تو وہاں "ناپسند کریں" لکھا آجائے گا۔ اگر آپ نے دوبارہ نا پسند پر کلک کر دیا تو آپ کا شکریہ ختم ہو جائے گا۔

سکرین شاٹ
K6jhauY.png

4-
اپنی پرو فائل کا اورتار کیسے تبدیل کریں۔ اور فورم سے کیسے لاگ آؤٹ ہوں
اوپر جہاں آپ کا نام لکھاہے اس پر ماؤس لے جائیں تو نیچے ایک لسٹ کھولے گی پہلے والی لائن میں "اوتار" لکھا ہوگا۔ اس پر کلک کرکے آپ اپنے پروفائل کی تصویر تبدیل کر سکتے ہیں ۔ لاگ آؤٹ ہونے کے لیے اسی لسٹ میں "لاگ آؤٹ" لکھا ہوگا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ فورم سے لاگ آؤٹ ہو جائیں گے۔

سکرین شاٹ
YdjE4x2.png


5- ذاتی پیغام بھیجنے کا طریقہ
آپ نے جس کسی کو ذاتی پیغام بھیجنا ہے۔ اس ممبر کے نام پر کلک کریں تو ایک چھوٹی سے ونڈو اوپن ہوگی ۔ وہاں "گفتگو کا آغاز کریں" پر کلک کریں اور اپنا ذاتی پیغام لکھ کر بھیج دیں

سکرین شاٹ
wC3c7Dk.png

نماز ظہر کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ باقی نماز کے بعد ارسال کردوں گا
@احمدقاسمی
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
6) ٹیگ کرنے کا طریقہ

اگر آپ نے کسی ممبر کو ٹیگ کرنا ہے مطلب کسی اہم پوسٹ کی طرف متوجہ کرنا ہے تو آپ "@" ڈال کر آگے اس ممبر کا نام لکھ دیں مثال کے طور پر "@محمدداؤدالرحمن علی" لکھ دیں تو ممبر ٹیگ ہو جائے گا۔ آپ جیسے ہی @ کے آگے کسی ممبر کا نام لکھیں گے تو ساتھ ہی لسٹ کھل آئے گی اس سے بھی آپ نام سلیکٹ کر سکتے ہیں ۔ یاد رہے ممبر کا نام صحیح طور پر لکھیں ورنہ ٹیگ نہیں ہوگا۔

7) پکچر لگانے کا طریقہ
اگر آپ فیس بک یا کسی اور جگہ سے پکچر شئیر کرنا چاہتے ہیں ہوتو وہاں جا کر پکچر کو آن کریں وہاں رائٹ کلک کریں وہان "copy image url" سلیکٹ کریں سکرین شاٹ دیکھیں
nop4mKr.png

اور اس کے بعد فورم پر آکر جہاں جواب ارسال کیا جاتا ہے۔ وہاں سمائیلی کے ساتھ ایک ڈبہ بنا ہے۔ اس پر کلک کریں تو چھوٹی سی ونڈو اوپن ہوگی وہاں آپ رائٹ کلک کرکے "paste" کے آپشن پر کلک کریں اس کے بعد مندرج پر کلک کردیں آپ کی پکچر لگ جائے گی

سکرین شاٹ
P7surMf.png

اگر آپ کمپیوٹر سے پکچر شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر جائیں" http://imgur.com/" اسے اوپن کریں دائیں جانب کمپوٹر کا آپشن ہوگا اس پر کلک کریں تصویر سلیکٹ کریں کچھ دیر بعد آپ کی پکچر سامنے آجائے گی اس پر درج بالا طریقے سے عمل کریں (جس طرح فیس بک کا بتایا ہے۔) آپ کی پکچر فورم پر لگ جائے گی۔


8) ویڈو لگانے کا طریقہ
سب سے پہلے آپ ویڈیو کا "url" کوپی کریں سکرین شاٹ دیکھیں
fgL9UUC.png

اور فورم پر آکر آپ ویڈو کے آپشن پر کلک کریں ایک ونڈو اوپن ہوگی اس میں آپ کوپی کیا ہوا ۔یو آر ایل پیسٹ کریں ویڈو لگ جائے گی ۔

سکرین شاٹ دیکھیں
AzwnkI3.png

یاد رہے صرف درج ذیل ویب سائٹ سے آپ ویڈو شئیر کر سکتے ہیں۔

youtube, vimeo, metacafe, liveleak, ,facebook, dailymotion
ان ویب سائٹ کے علاوہ آپ کو صرف لنک دینا ہوگا

 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
بھائی جان بہت شکریہ
اصل میں میں اس کو "فورم تعلیمات" میں ہی لگانا چاہتا تھا۔ لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ تو قاسمی صاحب کے حکم سے ایسا کیا۔ شکریہ کہ آپ نے منتقل فرمادیا۔ جزاک اللہ خیرا
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!
بھائی جان بہت شکریہ
اصل میں میں اس کو "فورم تعلیمات" میں ہی لگانا چاہتا تھا۔ لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ تو قاسمی صاحب کے حکم سے ایسا کیا۔ شکریہ کہ آپ نے منتقل فرمادیا۔ جزاک اللہ خیرا
مجھے بہت خوشی ہوئی ہے داود بھائی۔ ماشاء اللہ!
الغزالی میں ممبرز کی جانب سے ایسے اشتراکات کم ہی ہوتے ہیں، یا کہہ لیں ناپید ہیں۔
 

مظاہری

نگران ای فتاوی
ای فتاوی ٹیم ممبر
رکن
ماشا ء اللہ بہت خوب نئے ممبران کی مشکل حل
جزا ک اللہ
جناب غازی صاحب دوسرے غازی کہاں ہیں؟ اسران غازی ان کو تو نہ کسی نے مبارکباد دی نہ وہ دکھائی دئیے،
اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لیکر
 

ارشاد احمد غازی

وفقہ اللہ
رکن
جناب غازی صاحب دوسرے غازی کہاں ہیں؟ اسران غازی ان کو تو نہ کسی نے مبارکباد دی نہ وہ دکھائی دئیے،
اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لیکر
السلام علیکم مظاہری صاحب واقعی مبارک باد دی نہیں دی گئ وہ الیکشن میں مصروف تھے اب آئیں گے انشا ء اللہ
 

naved Amir nadvi

وفقہ اللہ
رکن
محترم داؤد الرحمن السلام علیکم آپ نے نیا موضوع ارسال کرنے کا جو طریقہ بتایا میری سمجھ میں آگیا ہے لیکن میرے نام کے نیچے نیا موضوع ارسال کریں یہ لکھا ہوا نہیں آتا اس کی کیا وجہ ہے کچھ رہنمائی فرمائیں گے
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
وعلیکم السلام
محترم آپ کو پہلے فورم کا مطلوبہ سیکشن کھولنا پڑے گا جسمیں آپ ’’ نیا موضوع‘‘ ارسال کرنا چاہتے ہیں۔ جیسے ہی آپ سیکشن اوپن کریں گے وہاں نیا موضوع آجائے گا۔ مثال کے طور پر میں الغزالی فورم کا سیکشن ’’تعارف‘‘ اوپن کرتا ہوں جیسے ہی اس کو اوپن کروں گا تو وہاں آجائے گا۔ نیا موضوع کسی پوسٹ میں نہیں آتا
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
اللہ سے دعا ہے کہ ۔۔اس فورم کی رونقیں بحال کرے ۔۔۔میں کچھ ہی عرصہ ہوا اس سے واقف ہوا۔۔۔
اس کی پوسٹیں دیکھ کر لگا کہ دو تین سال پہلے خوب رونق ہوتی تھی ۔۔۔صاحب علم ، مفتیان کرام وغیرہ بھی موجود ہوتے تھے۔
لیکن اب بالکل سناٹا ہے ۔۔۔
اور کئی دوسرے اسلامی فورم جن پر صحیح دین کی سمجھ بھی نہیں اکثر مسلک کا پرچار ہے ۔۔فروعی مسائل کی اعتدال سے دور ۔۔ہوتی جنگ ہے ۔۔۔وہ بہت زوروں پر ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس کو دوبارہ عروج عطا فرمائے۔۔۔آمین
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
عثمان بھائی واقعی کچھ سال یہاں خوب رونق تھی میں اب بھی چاہتا ہوں یہاں اہل علم حضرات تشریف لائیں مسلکی اختلاف سے اوپر اٹھ کر صرف اور صرف وہ باتیں ہوں جس سے کسی کا دل نہ کھے اور فورم کی نیک نامی قائم رہے اور ہم بھی کسی دشواری میں نہ پڑیں ۔
خدا جانے بار بار ایسا کیوں ہوتا ہے کہ فورم بند کرنا پڑتا ہے ۔دعا فرمائیں اللہ رب العزت اس فورم کو اس صورت حال سے با ہر نکالے۔ شکریہ
 
الحمداللہ دورم زین فورو پر منتقل ہو چکا ہے۔ کچھ ساتھیوں نے شکایت کی کہ فورم کی کچھ سمجھ نہیں آرہی ۔ تو میں کچھ تعلیمات اور شاٹ سکرین کے ساتھ حاضر ہوں ۔ امید ہے اس سے آپ کو فورم سمجھنے میں آسانی ہوگی
ماشاء اللہ بہترین کاوش ہے اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے بہت فائدہ ہوا۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اللہ سے دعا ہے کہ ۔۔اس فورم کی رونقیں بحال کرے ۔۔۔میں کچھ ہی عرصہ ہوا اس سے واقف ہوا۔۔۔
اس کی پوسٹیں دیکھ کر لگا کہ دو تین سال پہلے خوب رونق ہوتی تھی ۔۔۔صاحب علم ، مفتیان کرام وغیرہ بھی موجود ہوتے تھے۔
لیکن اب بالکل سناٹا ہے ۔۔۔
اور کئی دوسرے اسلامی فورم جن پر صحیح دین کی سمجھ بھی نہیں اکثر مسلک کا پرچار ہے ۔۔فروعی مسائل کی اعتدال سے دور ۔۔ہوتی جنگ ہے ۔۔۔وہ بہت زوروں پر ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس کو دوبارہ عروج عطا فرمائے۔۔۔آمین
پانچ سال بعد بھی اسی دعا کی ضرورت ہے
 
Top