حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں ، حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا: اگر تمہیں پتاچل جائے کہ موت کے بعد تمہیں کس چیز کا سامنا کرنا پڑے گا تو تم کبھی بھی خواہش نفس کے باعث نہ تو کھانا کھاؤ اور نہ ہی پانی پیو اور نہ ہی سائے ( آرام ) کی تلاش میں گھروں کا رخ کرو۔
حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فر ماتی ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا : ہر قبر میں گھٹن ضرور ہوتی ہے اور اگر کسی شخص کو اس سے نجات ملنا ہوتی تو سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو ضرور ملتی ۔
حضرت براء رضی اللہ عنہ حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: اے ابو ایوب! کیا تم ان یہودیوں کی آوازیں سن رہے ہو جنہیں ان کی قبر میں عذاب دیا جارہا ہے۔اللھم انی اعوذ بک من الکفر والفقر ۔واعوذ بک من عذاب القبر۔