مفید مشورے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مفید مشورے
​

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
وہاں تک چاہئے بچنا دوا سے
​

اگر تجھ کو لگے جاڑوں میں سردی
تو استعمال کر انڈے کی زردی
​

جو ہو محسوس معدے میں گرانی
تو پی لے سونف یا ادرک کا پانی
​

اگر ہو خون کم بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے، شلجم زیادہ
​

جو بدہضمی میں چاہے تو افاقہ
تو کر لے ایک یا دو وقت فاقہ
​

جو پیچش ہے تو پیچ اس طرح کس لے
ملا کر دودھ میں لیموں کا رس لے
​

جگر کے بل پر ہے انسان جیتا
اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا
​

جگر میں ہو اگر گرمی دہی کھا​

اگر آنتوں میں خشکی ہے تو گھی کھا
​

تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے
تو فورا دودھ گرما گرم پی لے
​

جو طاقت میں کمی ہوتی ہے محسوس
تو پھر ملتانی إصری کی ڈلی چوس
​

زیادہ گر دماغی ہے تیرا کام
تو کھایا کر ملا کر شہد بادام
​

اگر ہو دل کی کمزوری کا احساس
مربہ آملہ کھا اور انناس
​

اگر گرمی کی شدت ہو زیادہ
تو شربت پی بجائے آب سادہ
​

جو دکھتا ہے گلہ نزلے کا مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے
​

اگر ہے درد سے دانتوں کے بے کل
تو انگلی سے مسوڑھوں پر نمک مل
​

​
 
Top