حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ کی نماز کا عجیب واقعہ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
حضرت ابونوح انصریؒ فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ کے گھر آگ لگ گئی اس وقت حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ حالت سجدہ میں تھےلوگ لوگ حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ کو آوازیں دیتے رہے اے رسول اللہﷺ کے بیٹے!آپ آگ سے اپنا بچاؤ کرلیں لیکن حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ نے سجدہ سے سر نہ اُٹھایایہاں تک کہ آگ بجھ گئی لوگوں نے حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا:
آپ کو کس چیز نے اس آگ سے غافل کردیاتھا۔؟
حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ نے جواب دیا:
کہ دوسری (یعنی جہنم) کی آگ نے۔
(ندامت کے آنسو،صفحہ نمبر ۲۱۳ )
 
Last edited:
Top