نعت سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم ۔مولانا ڈاکٹر راہی فدائی

عامر

وفقہ اللہ
رکن
نعت سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم

پاپوس سنن جب ہو ئے کردار ہمارے
کونین بنے حاشیہ بردار ہمارے

توصیف نبی میں جو ہیں اشعار ہمارے
نقاد سخن ہیں وہی شہکار ہمارے

اک چشم کرم آپ کی سرکار ہمارے
ہو جائیں گے اشرار بھی ابرار ہمارے

اخلاقِ عظیمہ سے تغافل کی بناء پر
رسوا ہیں سرِ بازار ہیں اقدا ہمارے

آقا نے غلامی کی سند ہم کو جو دیدی
حیران ہیں عاجز ہیں خریدار ہمارے

تسبیح کے دانوں کو بشوق پرولے
احکام بجا لائیں گے زنار ہمارے

آئینہ خلاق ہے وہ قلب کی جس میں
کھلتے ہیں بلا ریب سب اسرار ہمارے

ادنیٰ ہیں مگر چونکہ غلامِ شہ دیں ہے
لوح وقلم وعرش پرستار ہمارے


ہر شاخ پہ گلہائے عقیدت ہیں معطر
ہیں رشک جناں نعت کے گلزار ہمارے

واللہ وضو اور صلوٰتیں یہ دعائیں
اے دشمنِ دیں ہیں یہی ہتھیار ہمارے

راہی یہ یقیں جا نیے فیضان نبی سے
فکر رہ طیبہ میں ہیں اشعار ہمارے​
 
Top