السلام علیکم
یہ ہمارا دوسرا سبق ہے۔
اس میں ہم ”رائٹر“ کے ”layout“ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں گے۔
یہ ”رائٹر“ کی پہلی سکرین ہے جو رائٹر کھولنے کے بعد سامنے آتی ہے۔ اس میں کچھ جگہوں کو ہائی لائٹ کرکے نمبر دیا گیا ہے، ان جگہوں کو نمبر کے مطابق نیچے فالو کریں۔
یہ ہمارا دوسرا سبق ہے۔
اس میں ہم ”رائٹر“ کے ”layout“ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں گے۔
یہ ”رائٹر“ کی پہلی سکرین ہے جو رائٹر کھولنے کے بعد سامنے آتی ہے۔ اس میں کچھ جگہوں کو ہائی لائٹ کرکے نمبر دیا گیا ہے، ان جگہوں کو نمبر کے مطابق نیچے فالو کریں۔
لِبر آفس رائٹر پر پہلی نظر:۔
۔1۔ یہ مینو بار ہے، جس میں مائیکرو سافٹ ورڈ سے ملتے جلتے مینوز موجود ہیں، جن میں فائل، ایڈٹ، انسرٹ، ٹیبل اور ٹولز جیسے مینوز موجود ہیں۔
ان کی تفصیل اپنے مقام پر آجائے گی۔ ان شاء اللہ
۔2۔یہ اسٹینڈرڈ ٹول بار ہے، زیادہ استعمال ہونے والے ٹولز یہاں موجود ہیں۔(<-------اوپر تصویر میں تفصیل بائیں سے دائیں دیکھیے<-----)۔
مثلاً فائل کھولنا، فولڈر سے فائل کھولنا، اور بہت ہی خاص ٹول ”ایک ہی کلک سے پی ڈی ایف بنانا“، رائٹر کا خاص فیچر ہے۔
اس کے بعد پرنٹ بٹنز،کاپی کٹ پیسٹ، اَن ڈُو، رِی ڈُو، ٹیبل، اورنیویگیٹر اور ہیلپ وغیرہ۔
۔3۔ یہ فارمیٹنگ ٹول بار ہے، یہاں سے ہم اپنا ٹیکسٹ آسانی سے فارمیٹ کرسکتے ہیں۔(<-------اوپر تصویر میں تفصیل بائیں سے دائیں دیکھیے<-----)۔
سب سے پہلےاسٹائلز ہیں، پھر فانٹ لسٹ اور سائز، پھر بولڈ اٹالک انڈرلائن، پھر الائنمنٹس، پھر ٹیکسٹ ڈائریکشن، پھر بُلِٹس اور نمبرنگ، اور پھر ٹیکسٹ، بیک گراؤنڈ اور ہائی لائیٹ کلر۔
۔4۔ ہوریزونٹل (افقی) رولر۔
۔5۔ ورٹیکل (عمودی) رولر۔
۔6۔ یہ پورا اسٹیٹس بار ہے۔ ڈااکیومنٹ کی تفصیل یہاں نظر آتی ہے۔ صفحات کتنے ہیں، آپ کونسے صفحے پر ہیں، الفاظ اور کیریکٹرز کتنے ہیں، سٹائل کونسا اسعمال استعمال ہوا، اور زبان کونسی ہے۔
۔7۔ڈاکیومنٹ سیو ہوا ہے یا نہیں، اور سلیکشن موڈ کونسا ہے۔ (تفصیل آگے)۔
۔8۔ ڈاکیومنٹ کو کیسے دیکھنا چاہتے ہیں، ایک صفحہ یا آمنے سامنے دو صفحات۔
۔9۔ زوم سلائیڈ بار۔ یہاں سے آپ زومنگ لیول کنٹرول کرسکتے ہیں۔
۔10۔ اور سب سے آخر میں ورٹیکل اسکرول بار۔
رہی درمیان کی سفید جگہ، تو وہ ہمارا پیج ہے۔ یہاں ہم اپنا ٹیکسٹ ٹائپ کریں گے۔
دوصفحات آمنے سامنے:۔