درود شریف کی بر کت کا عجیب واقعہ:

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
درود شریف کی بر کت کا عجیب واقعہ:
حضرت زید بن ثابت ؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ رسول کریم ﷺ کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک تھے ۔ جب ہم مدینہ کےشارع عام کے چوراہے پر پہنچے تو ایک عرب دیہاتی کو دیکھا کہ وہ ایک اونٹ کی نکیل پکڑے ہوئے آنحضور ﷺ کے پاس آکر ٹہر گیا ۔ ہم سب اس کے ارد گرد جمع ہو گئے ۔ اس نے آپ ﷺ کو سلام کیا ۔آپ ﷺ نے اس کے سلام کاجواب دیا ۔ پھر فر مایا تم کیسے ہو ،صبح کیسی گزری ؟ اتنے میں ایک آدمی آیا دیکھنے میں چوکیدار معلوم ہوتا تھا ۔اس نے کہا اے اللہ کے رسول اس اعرابی نے میرا اونٹ چرا لیا ہے ۔ یہ سن کر اونٹ فورا بلبلانے لگا ۔ تھوڑی دیر کے بعد دھیما ہو نے لگا ۔ نبی پاک ﷺ نے اس کی بلبلاہٹ اور آواز کو غور سے سنا۔ تو آپ ﷺ نے چوکیدار کی طرف رخ کر کے فرمایا تم اپنے دعویٰ سے باز آجاؤ۔ اس لئے کہ اونٹ تمہارے خلاف گواہی دے رہا ہے کہ تم جھوٹے ہو ۔ چنانچہ چوکیدار اپنے دعویٰ سے پھر گیا ۔ پھرحضو رﷺ اعرابی کی طرف متوجہ ہوےاورفر مایا کہ تم نےمیرے پاس آتے ہی کیا کہا تھا ؟ اعرابی نے کہا یا رسول اللہ ﷺ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں ۔ میں نے یہ پڑھا تھا :
اللّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد حَتیّٰ لَا تَبْقیٰ صَلٰوۃٌ اَللّٰھُمَّ وَبَارِکْ عَلیٰ مُحَمّدٍ حَتیّٰ لَا تَبْقیٰ بَرَکَۃٌ ۔اَللّٰھُمَّ وَسَلِّمْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ حَتّٰی لَا یَبْقیٰ سَلَامٌ ۔اَللّٰھُمَّ وَارْحَمْ مُحَمَّدً حَتّیٰ لَا تَبْقیٰ رَحْمَۃٌ۔
اے اللہ جب تک رحمت باقی ہے محمد ﷺ پر رحمت نازل فر ما ۔ خدایا جب تک بر کت رہے محمد ﷺ پر بر کت نازل فر ما۔اے اللہ جب تک درود وسلام باقی رہے محمد ﷺ پر درود وسلام نازل فرما ۔خدایا محمد ﷺ پر مہر بانی فرما جب تک کہ رحمت ومہر بانی باقی رہے۔
یہ سن کر آپ نے فر مایا اللہ تعالیٰ نے اس معاملہ کو میرے لئے منکشف کر دیا ہے اور اونٹ اللہ کی قدرت سے بول رہا تھا اور فر شتوں نے آسمان کو گھیر لیا تھا (حیوٰۃ الحیوان ج ۱)
 
Last edited:
Top