ایمان اور کفر کا دار ومدار خاتمہ پر ہے
مومنین کی دو قسمیں ہیں ہمارے علماءکرام رحمھم اللہ فر ماتے ہیں کہ مومنین کی دو قسمیں ہیں ۔ایک وہ مومن ہے جس سے اللہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں اور اسے دوست رکھتے ہیں ، دوسرے وہ مومن ہے جسے نہ اللہ تعالیٰ دوست رکھتے ہیں اور نہ اس سے محبت رکھتے ہیں بلکہ اس سے ناراض رہتے ہیں اور اسے اپنے دشمنوں میں شمار کرتے ہیں ۔جو شخص اللہ تعالیٰ کے علم میں آخر تک یمان پر قائم رہنے والا ہے اللہ تعالیٰ اس سے محبت بھی کرتے ہیں اور اسے دوست بھی رکھتے ہیں اور اس سے راضی بھی رہتے ہیں ۔اور جس کا خاتمہ اللہ تعالیٰ کے علم کے مطابق کفر پر ہو نے والا ہے اللہ تعالیٰ کا اس پر غضب ہو تا ہے ، وہ اس سے ناراض بھی ہو تے ہیں اور اسے یقینا اپنے دشمنوں میں بھی شمار کرتے ہیں ۔ یہ معاملہ اس کے ایمان کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کے اس کفر وگمراہی کی وجہ سے ہو تا ہے جس پر اس کا خاتمہ ہو گا۔
کفار کی دو قسمیں
کا فروں کی بھی دو قسمیں ہیں : ایک وہ کافر ہے جس کو یقینا سزا ہو گی اور دوسرا وہ ہے جسے سزا نہیں ہو گی ۔ وہ کافر جسے سزا ہو گی وہی ہے جس کا خاتمہ کفر پر ہو گا ۔اللہ تعالیٰ اس سے ناراض بھی رہتے ہیں اور اسے اپنے دشمنوں میں بھی شمار کرتے ہیں ۔ اور جس کو سشا نہیں ہو گی وہ ایسا کافر ہے جس کا خاتمہ ایمان ہر ہو گا ،اللہ تعالیٰ نہ اس سے ناراض رہتے ہیں نہ اسے اپنے دشموں میں شمار کرتے ہیں بلکہ اس سے محبت کرتے ہیں اور دوستی رکھتے ہیں اس کے ساتھ یہ سلوک اس کے سابقہ کفر کی وجہ سے نہیں ہو گا بلکہ اس ایمان کہ وجہ سے ہو گا جس پر اس کا خاتمہ ہو گا ۔اسی لئے کسی شخص کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر نی چاہئے ۔(تفسیر قرطبی ج ۱)اللہ تعالی ہم سب کا خاتمہ اسلام پر ایمان کے ساتھ فر مائے ۔