ارشاد نبوی چھ آدمی دوزخ میں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
چھ آدمی دوزخ میں
رسالتمآب ﷺ نے فر مایا ، چھ آدمی قبل از حساب دوزخ میں ڈالے جائیں گے ۔ جالم حکمراں ، متعصب عرب، متکبر کسان، بد دیانت تاجر، جاہل اہل دیہات ، حاسد علماء۔

ارشاد نبوی ہے میری امت میں سابقہ امتوں کی بیماریا آئیں گی ۔عرض کیا : امتوں کی وہ بیماریاں کو نسی ہیں ؟ فر مایا : شر پھیلانا ، تکبر کرنا، حصولِ دنیا اور کثرت میں سبقت کرنا ، حسد وبغض حتی کہ بغاوت اور فتنہ کرنا ۔

نعمتوں کے دشمن
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:کچھ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے دشمن ہو تے ہیں ، عرض کیا گیا : وہ کون ہیں ؟ فر مایا : جو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو دیا ہے اس پر وہ حسد کرتے ہیں ۔

تین اعلیٰ اعما ل
حضرت موسیٰ علیہ السلام جب اپنے رب کے یہاں حاضر ہوئے تو سایہ عرش میں آدمی دیکھا اور اس پر رشک کیا اور کہا یہ تو اللہ کے ہاں زیادہ عزت والا ہے ، رب کریم سے عرض کیا اس کا نام مجھے بتا یا جائے ،اللہ تعالیٰ نے نام نہیں بتا یا اور فر مایا میں اس کے تین اعمال بتا دیتا ہوں ،اللہ تعالیٰ نے لو گوں کو جو دیا ہے اس پر حسد نہیں کرتا ،یہ والدین کا نا فر مان نہیں ،اور یہ چغلخور نہیں۔


 
Top