والدین کو گالیاں مت دلوائیں

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا:
’’ کبیرہ گناہوں میں سے ایک بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنےوالدین پر لعن طعن کرے۔
پوچھا گیا:یارسول اللہﷺ! آدمی بذات خود اپنے والدین پر لعن طعن کیسے کر سکتا ہے۔؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
’’جب کوئی شخص دوسرے کے والد کو گالی دے گا تو دوسرا شخص بھی جواب میں اس کے والداور والدہ کو گالی دے گا۔(گویا پہلا شخص اپنے والدین کوگالی دلوانے کا خود سبب بنا۔)‘‘
(صحیح بخاری:5973)​
 
Top