حکایت کسی شخص کا ایک دیوانہ سے سوال کرنا

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حکایت کسی شخص کا ایک دیوانہ سے سوال کرنا

کسی ا ٓدمی نے ایک دیوانے سے سوال کیا کہ ان دونوں جہانوں کی حقیقت کیا ہے ؟ دیوانے نے اسے جواب دیا کہ دونوں جہان با وجود بلندیوں اور پستیوں کے پانی کا ایک قطرہ ہیں ۔ نہ ان کا ہست میں شمارہو تا ہے اور نہ نیست میں ، یعنی نہ انہیں موجود کہا جا سکتا ہے اور نہ معدوم ۔سب سے پہلے یہ ایک قطرہ ٓ اب سے ظاہر ہو ئے ، یعنی اپنے نقش ونگار کے با وجود ان کی حقیقت پا نی کا ایک قطرہ ہی تو ہے ۔ جس عمارت کی بنیاد پا نی پر رکھی گئی ہو خواہ وہ عمارت لو ہے کی بھی ہو ٓاخر کار خراب اور بر باد ہو جائے گی ، کوئی چیز لو ہے سے سخت نہیں ہو تی اس کا انجام بھی پا نی میں فنا ہی ہو تا ہے ذرا غور تو کرو لہذا پا نی پر کھڑی کی گئی عمارت محض خواب وخیال ہی ہو تی ہے ۔ جب خود پانی پا ئیدار نہیں ہو تا تو عمارت پا نی پر کھڑی کی جا ئے گی اس کا کیا حشر ہو گا ؟(منطق الطیر )
 
Top