قیامت کی نشانیاں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
قیامت کی نشانیاں​
حضور ﷺ سے قیامت کے آثار کے بارے میں استفسار کیا گیا تو آپ ﷺ نے فر مایا :
جب مال ِ غنیمت کو دولت قرار دیا جائے ،جب امانت کو ضائع کیا جائے ۔ جب زکوٰۃ کو تاوان سمجھا جائے ، جب علم کی تحصیل دکھاوے کیلئے ہو۔ جب مرد عورت کی اطاعت کر نے لگے۔ جب ماں کی نا فر مانی اور اس سے سر کشی ہو نے لگے ۔جب آدمی باپ سے دور اور دوستوں سے قریب ہو نے لگے ۔ جب مسجدوں میں آوازیں بلند ہو نے لگیں۔ جب قوم کا بدترین شخص قوم کا لیڈر بن جائے ۔جب کسی کی عزت اس کے شر سے بچنے کیلئے کی جائے ۔ جب گانے اور باجے عام ہو جائیں۔ جب شرابوں کی علانیہ دور چلنے لگیں۔ جب امت کے پچھلے لوگ اگلوں پر طعن کر نے لگیں ۔ تو پھر تم انتظار کرو آندھیوں اور زلزلوں کا ،زمین کے دھنسنے اور صورتوں کے مسخ ہو نے کا ، پتھروں کی بارش اور اللہ کی جانب سے ایسی پے در پے آفات کا جس طرح تسبیح ٹوٹ گئی ہو اور دانے یکے بعد دیگرے گر رہے ہوں۔( تر مذی)
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
`جزاک اللہ حضرت کہ آپ نے ہمیں قیامت کی نشانیاں بتلائیں ۔ جس پر آپ کو مشکور ہوں۔
اللہ پاک ہمیں ان سختیوں سے بچائے اور آخرت سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
 
Top