تعارف
”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔
اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔
اس مجموعے میں تقریباً 1080 کتابیں ،اور ساڑھے تین لاکھ (3,50,000) کے قریب صفحات ہیں۔
یہ مجموعہ ایک مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کتابیں PDF فارمیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایف فارمیٹ کو پڑھنے کے لیے آپ کے پاس پی ڈی ایف ریڈر ہونا چاہیے۔ آپ مشہور پی ڈی ایف سوفٹویئرز (مثلاً ایڈوبی ریڈر، فاکْسِٹ ریڈر یا ایس ٹی ڈی یو سافٹویئر) میں سے کوئی ایک استعمال کرسکتے ہیں۔ مؤخر الذکر سائز میں چھوٹا، چلنے میں تیز اور استعمال میں آسان ہے۔
طریقہ کار
اگر آپ کے پاس WinRar سوفٹویئر ہے تو ٹھیک۔ نہیں، تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیجیے۔ ڈاؤنلوڈنگ میں آسانی کے لیے اس کے 20 حصے کیے گئے ہیں۔ ہر حصہ تقریباً 500 ایم بی کا ہے۔ سارا مواد ڈاؤنلوڈ کرکے کسی ایک فولڈر میں رکھیے۔
کسی بھی فائل پر رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کردیجیے۔ مواد جمع ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس میں کمپیوٹر کی رفتار کے اعتبار سے کچھ کم زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
جب سارا مواد باہر آجائے تو آپ کے سامنے دو فولڈرز ہوں گے، Utilities اور DarseNizami۔ یوٹیلیٹیز فولڈر کے اندر ایڈوبی ریڈر، تمام کتب کی فہرست ایکسل فائل میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور کچھ ہدایات ہیں۔
اور DARSENIZAMI فولڈر میں کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ فولڈر کھولیں۔
اس میں DARSENIZAMI ہی کے نام سے کیلیبر سوفٹویئر ہوگا۔ اسے کھولیں، تو بائیں جانب درجات کی ترتیب سے کتب اور ان کی شروح آپ کو منتظر ملیں گی۔
نوٹ: اس مجموعے سے صرف علمی استفادہ کرنا چاہیے۔ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا شرعاً واخلاقاً درست نہ ہوگا۔
Part01 Part02 Part03 Part04 Part05
Part06 Part07 Part08 Part09 Part10
Part011 Part12 Part13 Part14 Part15
Part16 Part17 Part18 Part19 Part20
Part21 Part22 Part23 Part24

مکمل فہرستِ کتب یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ (فائل سائز 500 ک ب)
ڈاؤنلوڈ پارٹسPart01 Part02 Part03 Part04 Part05
Part06 Part07 Part08 Part09 Part10
Part011 Part12 Part13 Part14 Part15
Part16 Part17 Part18 Part19 Part20
Part21 Part22 Part23 Part24
Last edited by a moderator: