مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

محمد ذیشان

وفقہ اللہ
رکن
یہ کام فقیر کے ٹیم کے ساتھیوں نے کراچی میں کیا ہے ۔
اور calibre کی بجائے مکتبہ جبریل کو استعمال کیا جائے درس نظامی کی کتب کے لیے اس کے بہت سے فوائد ہیں ۔
dars%20e%20nizami_zpsqut3v7bp.png
 

محمد ذیشان

وفقہ اللہ
رکن
جس ساتھی کو بھی ڈیٹا کراچی میں چاہیے ہو ، ہمارے ساتھی مفتی یوسف حسین صاحب سے رابطہ کریں ۔
(نمبر کے لیے پی ایم کر دیجیے)
اگر کراچی کے باہر سے ہوں تو اس نمبر پر رابطہ کریں
مولانا عامر اخلاق صاحب
(نمبر کے لیے پی ایم کر دیجیے)

ڈیٹا بذریعہ ٹی سی ایس بھی روانہ کر دیا جاتا ہے ، جب کہ واپسی کا خرچ بھی سائل کے ذمہ ہوتا ہے ۔
نیز ان دونوں حضرات کے پاس سوفٹ ویئرز کی مکمل ٹریننگ کا انتظام بھی موجود ہے ، اس مقصد سے ان کے پاس جایا جا سکتا ہے ۔ دونوں چیزوں کے لیے واحد شرط یہ ہے کہ سائل درس نظامی کا فاضل ہو۔
حوالے کے طور پر فقیر کا ذکر کیا جا سکتا ہے ۔
نیز جلد مکتبہ کی ویب سائٹ بھی دستیاب ہو گی جہاں سے ڈاؤن لوڈ کرنا اور ٹریننگ بآسانی ممکن ہو گا ۔ شکریہ ۔
 

اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
یہ کام فقیر کے ٹیم کے ساتھیوں نے کراچی میں کیا ہے ۔
اور calibre کی بجائے مکتبہ جبریل کو استعمال کیا جائے درس نظامی کی کتب کے لیے اس کے بہت سے فوائد ہیں ۔
dars%20e%20nizami_zpsqut3v7bp.png
کیلیبر سے میں بھی کافی تنگ ہوں۔ وہ درست طریقے سے کام نہیں کرتا جیسے کرنا چاہیے۔
ذیشان بھائی اس میں کیا صرف وہی کتابیں ہیں جو ہارڈ ڈسک میں ہیں یا مزید بھی ہیں؟
 

محمد ذیشان

وفقہ اللہ
رکن
کیلیبر سے میں بھی کافی تنگ ہوں۔ وہ درست طریقے سے کام نہیں کرتا جیسے کرنا چاہیے۔
ذیشان بھائی اس میں کیا صرف وہی کتابیں ہیں جو ہارڈ ڈسک میں ہیں یا مزید بھی ہیں؟
نا صرف اضافہ ہے بلکہ سوفٹ ویئر کی شکل میں ہونے کی وجہ سے تلاش ، تحقیق اور تعلیق کی زبردست سہولیات بھی موجود ہیں ۔ مکمل سوفٹ ویئر دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کی ٹریننگ ویڈیو دیکھیں ۔
http://www.mediafire.com/download/cdy2dhdr11fhm76/MaktabaJibreel_Fixed.rar
 
Last edited:

Arifzafar

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
احباب سے مشورہ چاہتا ہوں کہ اگر اس کا ٹورنٹ بنا کر اپلوڈ کردوں تو کیسا رہے گا؟
میرے پاس الحمد للہ انٹر نیٹ کی اچھی رفتار ہے۔
براہ کرم اپنی آرا سے نوازیں
 

اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
احباب سے مشورہ چاہتا ہوں کہ اگر اس کا ٹورنٹ بنا کر اپلوڈ کردوں تو کیسا رہے گا؟
میرے پاس الحمد للہ انٹر نیٹ کی اچھی رفتار ہے۔
براہ کرم اپنی آرا سے نوازیں
مجھے ٹورینٹ کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ کیا آپ کے پاس سے سیڈنگ مستقل جاری رہے گی؟
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
احباب سے مشورہ چاہتا ہوں کہ اگر اس کا ٹورنٹ بنا کر اپلوڈ کردوں تو کیسا رہے گا؟
میرے پاس الحمد للہ انٹر نیٹ کی اچھی رفتار ہے۔
براہ کرم اپنی آرا سے نوازیں
میرے خیال میں اس بارے میں آپ ذیشان بھائی سے اجازت حاصل کرکے مستقل رابطے میں رہیں، کیونکہ ٹورینٹ میں سیڈنگ بہت ضروری ہے۔ سیڈنگ کے مسئلے سے بچنے کے لئے ہم اسے آرکائیو ڈاٹ آرگ پر اپلوڈ کردیں گے۔ اپڈیٹس کا مسئلہ پھر بھی رہے گا؟ اب یہ ذیشان صاحب بتائیں گے کہ وہ اپڈیٹس چھوٹی فائلوں کی صورت میں دیں گے یا پھر پورا سوفٹویئر ہی اپڈیٹ ہوگا؟ اس طرح کی اور چیزوں کی تعیین کے بعد یہ کام مستقل طور پر کیا جاسکتا ہے۔
 

ارشاد احمد غازی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پیامبر بھائی اولا میں آپ کا بہت مشکور ہوں کہ آپ نے اتنی محنت سے ہمیں یہ کتابیں تیا کرکے دی ہیں جن سےہم استفادہ کررہے ہیں آپ کا بہت بہت شکریہ
سچ پوچھئےتوآپکی اس محنت کابدلہ ہم نہیں دے سکتے اللہ تبارک وتعالی اپنی طرف سے اسکا آپ کو اور اپکے معاونین کو ایسا بدلہ عطا فرمائے کہ آپ حضرات دنیاوآخرت میں خوش ہوجائیں
اب آتے ہیں اپنے مسئلے کی طرف
میرے پاس یہ کتابیں نہیں کھل رہی
لغات کی کیٹگری میں سے
1)القاموس الجدید عربی سے اردو
2)القاموس الجدید اردو سے عربی
3)القاموس الوحید
4)لغات الحدیث عربی کی تمام جلدیں
5)اردولغت جھانگیر
درجہ اولی شروحات میں سے زجاجۃ العومل
درجہ ثانیہ میں سے زاد الطالبین بشری
شروحات درجہ ثانیہ 1)تحفۃ المنیر2)ضیاء النحو3)اصول الشاشی
درجہ رابعہ 1) تحفۃ البلاغۃ 2)زاد الوقایہ
درجہ خامسہ توضیح السنن کی دونوں جلدیں اردو ترجمہ آثار السنن
شروحات درجہ سابعہ 1)توضیحات جلدنمبر8 2)تحفۃ الدرر 3)عمدۃ النظر 4)ضیاء الصبیح
شروحات دورہ حدیث
تشریحات ترمذی کی سات جلدیں
TUHFA TUL ALMAEEکی آٹھوں جلدیں
تحفۃ المنعم کی تین جلدیں
تحفۃ القاری فی حل مشکلات البخاری کی تیں جلدیں

تکمیل کیٹگری میں سے
1)توضیح المیبذی2) عقود الدرر 3) زبدۃ الحواشی
شروحات تکمیل میں سے
عمدۃ الفقہ کی چار جلدیں

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس avastاینٹی وائرس انسٹال ہے تو جب مکتبہ کو کھولتا ہوں تو وہ درس نظامی
Darse-Nizami.png

کےاس آئی کن کو ختم کردیتا ہے اب مکتبہ نہیں کھلتا تو اسکا بھی حل بتا دیں کہ اگر کبھی یہ آئی کن ختم یا ڈیلیٹ ہوجائے تو مکتبہ کو کس طرح کھولا جائے
اخیر میں آپکے لیے اور الغزالی فورم کے تمام ممبران وذمہ داران کے لیے دعاہے کہ اللہ پاک آپ حضرات کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے
اور ہم سب کا خاتمہ ایمان کی حالت میں فرمائے
آمین یا رب العرش العظیم بجاہ النبی الکریم ﷺ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
کیا کسی کے علم میں ہے کہ ۔۔۔کچھ سال پہلے جو اکٹھی سینکڑوں درس نظامی کی کتب و شروح ، اور ضخیم فتاوی کی جلدوں کی بہت بڑی تعداد
جو اعلیٰ کوالٹی میں سکین اور اپلوڈ کی گئی تھیں ۔۔وہ کن بھائیوں نے کیا تھا۔کیونکہ یہ ایک ٹیم کا ہی کام ہوسکتا ہے ۔وہ لوگ کدھر گئے؟
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
تعارف
”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔
اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔
اس مجموعے میں تقریباً 1080 کتابیں ،اور ساڑھے تین لاکھ (3,50,000) کے قریب صفحات ہیں۔
یہ مجموعہ ایک مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کتابیں PDF فارمیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایف فارمیٹ کو پڑھنے کے لیے آپ کے پاس پی ڈی ایف ریڈر ہونا چاہیے۔ آپ مشہور پی ڈی ایف سوفٹویئرز (مثلاً ایڈوبی ریڈر، فاکْسِٹ ریڈر یا ایس ٹی ڈی یو سافٹویئر) میں سے کوئی ایک استعمال کرسکتے ہیں۔ مؤخر الذکر سائز میں چھوٹا، چلنے میں تیز اور استعمال میں آسان ہے۔
طریقہ کار
اگر آپ کے پاس WinRar سوفٹویئر ہے تو ٹھیک۔ نہیں، تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیجیے۔ ڈاؤنلوڈنگ میں آسانی کے لیے اس کے 20 حصے کیے گئے ہیں۔ ہر حصہ تقریباً 500 ایم بی کا ہے۔ سارا مواد ڈاؤنلوڈ کرکے کسی ایک فولڈر میں رکھیے۔
کسی بھی فائل پر رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کردیجیے۔ مواد جمع ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس میں کمپیوٹر کی رفتار کے اعتبار سے کچھ کم زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
2015-06-17%2B14_31_31-.png

جب سارا مواد باہر آجائے تو آپ کے سامنے دو فولڈرز ہوں گے، Utilities اور DarseNizami۔ یوٹیلیٹیز فولڈر کے اندر ایڈوبی ریڈر، تمام کتب کی فہرست ایکسل فائل میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور کچھ ہدایات ہیں۔
اور DARSENIZAMI فولڈر میں کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ فولڈر کھولیں۔
Darse-Nizami.png

اس میں DARSENIZAMI ہی کے نام سے کیلیبر سوفٹویئر ہوگا۔ اسے کھولیں، تو بائیں جانب درجات کی ترتیب سے کتب اور ان کی شروح آپ کو منتظر ملیں گی۔
DarseNizami-Calibre.png

نوٹ: اس مجموعے سے صرف علمی استفادہ کرنا چاہیے۔ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا شرعاً واخلاقاً درست نہ ہوگا۔

مکمل فہرستِ کتب یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ (فائل سائز 500 ک ب)
ڈاؤنلوڈ پارٹس
Part01 Part02 Part03 Part04 Part05
Part06 Part07 Part08 Part09 Part10
Part011 Part12 Part13 Part14 Part15
Part16 Part17 Part18 Part19 Part20
Part21 Part22 Part23 Part24
تمام لنکس درست کردیے گئے ہیں، اب آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔جزاک اللہ
 
Top