حمد
میری معصوم دعاؤں کو الٰہی سن لے
میری مغموم صداؤں کو الٰہی سن لے
نورِ ایماں سے میرے دل کو منور کر دے
سنگریزہ ہو ں ابھی میں، مجھے گو ہر کردے
گِرنے والوں کو اٹھا پست کو بالا کر دے
ہر جگہ آج زمانے میں اجا لا کر دے
تجھ سے امید تیرا ڈر ہو الٰہی مجھ کو
پھر بنا اپنا، وفادارسپاہی مجھ کو
مجھے اسلا م ہر اک چیز سے پیارا کر دے
جان دےدوں میں،اگر تیرا اشارہ ہو جائے
میرے دشوار مراحل کو تو آساں کردے
علم کی کلیوں سے یارب!میرا داماں بھر دے
تُو عطا کر مجھے ہر وقت بھلائی کا خیال
دل میں کھٹکے نہ کسی وقت بُرائی کا خیال
نیکیوں کی مجھے تو فیق دے ہر دم یارب
دل کے زخموں کیلئے بخش دے مر حم یارب
آسرا تیرے سوا، کوئی نہیں ہے میرا
دونوں عالم میں ہے بس ایک سہارا تیرا
تیری دہلیز پہ یارب مری پیشانی ہے
تیری خاطر یہ جہاں ہے ، یہ ہوا پانی ہے
علم کے ساتھ عمل کی بھی سعادت پاؤں
میں بڑا ہو کے زمانے کی امامت پاؤں
مجھے شیطان کے رَسْتے سے بچا ائے مولا
اور قانون ِ شریعت پہ چلا ائے مولا
سر جھکا کے ترے دربار میں حاضر ہوں میں
شکر کرتا ہوں میں ہر اِکْ حال میں شاکر ہوں میں
میں گناہوں سے پسیمان ہواہوں یارب
آج پھر تجھ سے دعا مانگ رہا ہوں یارب
اپنی قدرت سے تو "سیپی" میں گو ہر پیدا کر
یعنی پھر میری دعاؤں میں اثر پیدا کر
میری معصوم دعاؤں کو الٰہی سن لے
میری مغموم صداؤں کو الٰہی سن لے
میری معصوم دعاؤں کو الٰہی سن لے
میری مغموم صداؤں کو الٰہی سن لے
نورِ ایماں سے میرے دل کو منور کر دے
سنگریزہ ہو ں ابھی میں، مجھے گو ہر کردے
گِرنے والوں کو اٹھا پست کو بالا کر دے
ہر جگہ آج زمانے میں اجا لا کر دے
تجھ سے امید تیرا ڈر ہو الٰہی مجھ کو
پھر بنا اپنا، وفادارسپاہی مجھ کو
مجھے اسلا م ہر اک چیز سے پیارا کر دے
جان دےدوں میں،اگر تیرا اشارہ ہو جائے
میرے دشوار مراحل کو تو آساں کردے
علم کی کلیوں سے یارب!میرا داماں بھر دے
تُو عطا کر مجھے ہر وقت بھلائی کا خیال
دل میں کھٹکے نہ کسی وقت بُرائی کا خیال
نیکیوں کی مجھے تو فیق دے ہر دم یارب
دل کے زخموں کیلئے بخش دے مر حم یارب
آسرا تیرے سوا، کوئی نہیں ہے میرا
دونوں عالم میں ہے بس ایک سہارا تیرا
تیری دہلیز پہ یارب مری پیشانی ہے
تیری خاطر یہ جہاں ہے ، یہ ہوا پانی ہے
علم کے ساتھ عمل کی بھی سعادت پاؤں
میں بڑا ہو کے زمانے کی امامت پاؤں
مجھے شیطان کے رَسْتے سے بچا ائے مولا
اور قانون ِ شریعت پہ چلا ائے مولا
سر جھکا کے ترے دربار میں حاضر ہوں میں
شکر کرتا ہوں میں ہر اِکْ حال میں شاکر ہوں میں
میں گناہوں سے پسیمان ہواہوں یارب
آج پھر تجھ سے دعا مانگ رہا ہوں یارب
اپنی قدرت سے تو "سیپی" میں گو ہر پیدا کر
یعنی پھر میری دعاؤں میں اثر پیدا کر
میری معصوم دعاؤں کو الٰہی سن لے
میری مغموم صداؤں کو الٰہی سن لے