آيات السكينة کی عظیم الشان تاثیر

حافظ رحمانی

وفقہ اللہ
رکن
آيات السكينة کی عظیم الشان تاثیر
بسم الله الرحمن الرحيم
قرآن مجید اول تا آخر مومنین کے لیے شفاء ورحمت وہدایت وبرکت ہے ، اور انسان کے دل اور بدن اور ظاہر وباطن پرعظیم الشان تاثیر رکهتا ہے ، بعض آیات اور سورتوں کی خاص تاثیر تو صحیح احادیث سے ثابت ہے ، اور بعض آیات کی تاثیر سلف صالحین اورعلماء محققین کے آثار وتجربہ سے ثابت ہے ، امام ابن القیم رحمه اللہ نے اپنی کتاب (مدارجُ السالكين) میں اپنے استاذ ومرشد شيخ الإسلام ابن تيميہ رحمه الله کے متعلق لکها کہ جب ان کو کوئی مشکل امور پیش آتے تو وه (آيات السكينة) پڑہتے تهے (یعنی وه آیات جن میں سکینہ کا لفظ وارد ہوا ہے ) اور فرمایا کہ میں نے شیخ الاسلام سے سنا فرمایا کہ مجهے ایک مرتبہ مرض وضعف کی حالت میں شيطاني ارواح کے حملے کی وجہ سے ایک اتنا بڑا واقعہ پیش آیا کہ انسانی عقلیں اس کے اٹهانے سے عاجز ہیں ، جب میرے اوپر معاملہ بہت سخت ہوگیا تو میں نے اپنے اقارب اور پاس موجود لوگوں سے کہا کہ میرے اوپر (آيات السكينة) پڑہو ، پهر فرمایا کہ یہ حالت مجھ سے دور ہوگئ اور میں بیٹھ گیا اور میرے ساتھ کوئی تکلیف وبیماری نہیں تهی ، امام ابن القیم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے بهی دل کے اضطراب وپریشانی کے وقت ان آیات کی تاثیر کو آزمایا ہے ، میں نے دیکها کہ دل کے سکون واطمینان میں ان آیات کی عظیم تاثیر ہے . اهـ
فائده = سکینہ سے مراد وه خاص سکون واطمینان ہے جو دلوں کے اضطراب وپریشانی اورخوف وقلق اور تنگی کے وقت الله تعالی انسان کے دل میں ڈالتے ہیں ، جس کی وجہ سے دل کو لاحق ہونے والے یہ سارے خطرات دفع ہوجاتے ہیں ، اور ايمان ويقين اور سکون وانشراح صدر کی ایک عجیب کیفیت طاری ہوجاتی ہے جس کو الفاظ کے پیرایے میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، الله تعالی نے قرآن مجید میں چھ آیات میں لفظ (السكينة) کا ذکر کیا ہے ، ان آیات میں الله تعالی نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم اور مؤمنين کے اوپر اضطراب اور سختی کے مقامات پر اس خاص کیفیت کے نازل کرنے کا ذکر کیا ہے

أعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم
1 : وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةَ مُلْكِهِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِمَّا تَرَكَ آلُ مُوسَىٰ وَآلُ هَارُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلائِكَةُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأيَةً لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ.) /248. سورة البقرة
2 : ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَنْزَلَ جُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَعَذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚوَذَٰلِكَ جَزَاءُ الْكَافِرِينَ. /26. سورة التوبة
3 : إِلا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۖ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوالسُّفْلَىٰ ۗ وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ. /40. سورة التوبة
4 : هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَّعَ إِيمَانِهِمْ ۗ وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا. /4. سورة الفتح
5 : لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا. /18. سورة الفتح
6 : إِذْ جَعَلَ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوَىٰ وَكَانُوا أَحَقَّ بِهَا وَأَهْلَهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا./26. سورة الفتح

نوٹ = کسی بهی پریشانی اور خوف اور تنگی اور غم کو اور شیطانی وساوس کی کثرت کو دفع کرنے کے لیے خاص پر طور پر ہر نماز کے بعد یا کسی بهی وقت صبح وشام یہ آیات پڑہیں ، اور اگر پریشانی وغیره نہیں ہے تو پهر بهی پڑہیں ، پڑہنے کے بعد اپنے بدن پر پهونک دیں ، یا دونوں ہاتهوں میں پهونک کر پورے بدن پر پهیر لیں ، اپنے کهانے پینے کی چیزوں پر بهی پهونک دیں تو زیاده بہتر ہے
والله أعلم بالصواب وصلى الله على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليما كثيرا
 
Top