نعت پاک۔ حضرت امیر شریعت مفتی محمد اشرف علی صاحب باقوی

  • موضوع کا آغاز کرنے والا قاسمی
  • تاریخ آغاز
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
[align=center]نعت پاک

حضرت امیر شریعت علامہ مفتی محمد اشرف علی صاحب باقوی عمت فیوضہم

آتش عشقِ نبی میں جل کے سکھ پا نے کا نام
زندگی ہے آپ پر قربان ہو جانے کا نام

تیرگی ہے بو لہب کے کفر پھیلانے کا نام
روشنی سرکار کے تشریف لے آنے کا نام

مسجد نبوی مرے سرکار کا جلوت کدہ
گنبدِ خضرا ہے خلوت کے نہاں خانے کا نام

جس کو دنیا علم کہتی ہے وہ جہلِ محض ہے
علم تو ہے آپ کے ارشاد فرمانے کا نام

سرخ روئی خاک پا چہرے پہ ملنے کا صلہ
سر بلندی آپ کے قدموں پہ جھک جانے کا نام

جگمگا اٹھی ہے آخر آپ ہی کے نور سے
پیشتر تھا ورنہ دنیا ایک سیاہ خانے کا نام

انبیاء پیشرو اک نفسی نفسی کی پکار
خاتم پیغمبراں،امت کے غم کھانے کا نام

آپ کی شانِ کریمی دشمنوں کے باب میں
پتھروں کے زخم کھا کر پھول برسانے کا نام

شمع بزمِ کن فکاں کے نعت خوانوں میں تو اب
آرہا ہے مرحبا اشرف سے پر وانے کا نام

ماخوذاز نو رتن
[/align]
 
Top