میں یہ سن کر لاجواب ہوگیا

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں،کہ مجھے کسی نے لاجواب نہیں کیا سوائے ایک نوجوان کے،اس نے مجھ سے پوچھا، زُھد کسے کہتے ہیں؟میں نے کہا، جو مِل جائے کھالے نہ ملے صبر کرے،نوجوان بولا، یہ صفت تو بَلخ(شہر) کے کتوں کی بھی ہے،کچھ مل جائے تو کھا لیتے ہیں نہ ملے تو صبر کر کے پڑے رہتے ہیں،حضرت فرماتے ہیں ، میں نے نوجوان سے پوچھا، آپ کے ہاں زُھد کسے کہتے ہیں؟ نوجوان نے جواب دیا، ہمارے ہاں زُھد اِس کو کہا جاتا ہے، نہ ملے صبر کرے،اور مِل جائے تو دوسروں کو دے دے، حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ، میں یہ سن کر لا جواب ہوگیا۔۔۔۔!
 
Top