نماز بخشش۔ برائے والدین

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نماز بخشش۔ برائے والدین
تفسیرابو مسعود حنفیؒ میں لکھا ہے کہ جو شخص شب قدر میں دو رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت میں ایک دفعہ فاتحہ اور سات بار قل شریف پڑھے بعد سلام کے ستر دفعہ استغفار شریف پڑھے ، پس اپنی جگہ پر بیٹھے ہی رہے تو اللہ جل شانہ اس کو والدین سمیت بخش دیتا ہے اور فرشتوں کو ارشاد ہو تا ہے کہ اس کے اعما ل نامہ میں سب نیکیاں لکھ دیں اور اس کی خاطر بہشت میں درخت لگائیں اور بڑے بڑے محل بنائیں ۔
پس مومن کو لازم ہے کہ ہمیشہ وتر کے بعد بطریقہ مذکورہ رمضان شریف میں دو رکعت نفل اور استغفار پڑھے اور تراویح کے بعد دو رکعت نفل اس ترتیب سے پڑھے کہ الحمد کے بعد تین مرتبہ قل شریف پڑھے کہ اس کو تمام قرآن مجید کے ختم کو ثواب حاصل ہو جاوے اور شائد کی اس حالت پر رمضان شریف میں لیلۃ القدر کو حاصل کر لیوے ۔( کشکول اہل اللہ ص۱۴)
 
Top