لطیفہ
ایک شخص ابو یوسفؒ کی صحبت میں خاموش بیٹھے رہتے تھے ،ایک بار انہوں نے کہا تم بو لتے کیوں نہیں ، کہا بہت اچھا ،روزہ افطار کب کرنا چاہئے ، کہا جب آفتاب غروب ہو ، بولے اگر آفتاب آدھی رات تک غروب نہ ہو تو یہ سنکر ابو یوسفؒ ہنس پڑے اور کہا تمہار خاموش رہنا ہی اچھا تھا ۔تمہاری زبان کھلواکر میں نے خطا کی۔