حضرت مولانا عبدالحفیظ مکیؒ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
حضرت مولانا عبدالحفیظ مکیؒ ہندوستان کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد آپؒ کا خاندان فیصل آباد منتقل ہوگیا تھا۔ بعد میں آپؒ کے والد گرامی جناب عبدالاحد مکی کو سعودی شہریت ملنے پر سعودیہ عرب چلے گئے۔ جہاں مولانا عبدالحفیظ مکیؒ نے ابتدائی عصری تعلیم حاصل کی بعد میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے جامعہ مظاہرالعلوم سہارن پور(بھارت) داخل ہوئے۔ جہاں مولانا عبدالحفیظ مکیؒ نے شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا کاندھلویؒ اور دیگر نامور علماء اکرام سے تعلیم حاصل کی۔ آپؒ شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا کاندھلویؒ کے خادم خاص اور خلیفہ مجاز تھے۔ آپ کو جوانی میں ہی خلافت مل گئی تھی۔
مولانا عبدالحفیظ مکیؒ پاکستان سمیت پوری دنیا میں احترام رکھتے تھے،آپؒ کی تمام زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، تحریرو تصنیف، دعوت و تبلیغ ، مدارس اور خانقاہوں کو قائم کرنے میں گزری۔
مولانا عبدالحفیظ مکیؒ 70 سال کی عمر میں ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں دوران بیان اچانک حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔اناللہ ونا الیہ راجعون
 
Top