احکام قرآنی
طہارت1۔ ” وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ “ (بقرہ 124)
پروردگار نے ابراہيم کاچند کلمات(اصول طہارت)کے ذرےعہ امتحان ليااور انہوںنے اسے مکمل کرديا ۔
2۔ ”يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُلُواْ مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ “ (بقرہ۔172)
ايمان والوں ہمارے دئے ہوئے پاکيزہ رزق کو استعمال کرو۔
3۔ ”إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ“ (بقرہ۔173)
تمہارے لئے مردار،خون اور سور کے گوشت کو حرام (نجس)کرديا گيا ہے۔
4۔ ”يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ “ (بقرہ۔219)
يہ لوگ شراب اور جوے کے بارے ميں سوال کرتے ہيںتو کہہ دےجئے ان ميں بہت بڑا گناہ(رجس)پايا جاتا ہے۔
5۔ ”وَلاَ تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ“ (بقرہ۔222)
عورتوں سے اس وقت تک مقاربت نہ کروجب تک حيض سے پاک نہ ہوجائے۔
6۔ ”وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِي سَبِيلٍ حَتَّى تَغْتَسِلُواْ“ (نساء۔43)
حالت جنابت ميں مسجد سے صرف گزر سکتے ہو جب تک غسل نہ کرلو۔
7۔ ”إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاَةِ فَاغْسِلُواْ وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ “ (مائدہ۔6)
نماز کے لئے اٹھو تو چہرہ اور ہاتھوں کودھووٴ(وضو کرو)۔
8۔ ”إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلاَمُ رِجْسٌ“ (مائدہ۔90)
شراب،جوا،پانسہ سب رجس ہيں۔
9۔ ”وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُم مِّن السَّمَاءِ مَاءً لِّيُطَهِّرَكُم بِهِ“ (انفال۔11)
پروردگار نے آسمان سے پانى کو وسيلہٴ طہارت بنا کر نازل کيا ہے۔
10۔ ”إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ“ (توبہ۔28)
مشرکين نجس ہيں۔
11۔ ” فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَن يَتَطَهَّرُواْ “ (توبہ۔108)
اس مسجد ميں ايسے افراد پائے جاتے ہيںجو طہارت کو پسند کرتے ہيں۔
12۔ ”نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِ مِن بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا“ (نحل۔66)
ہم جانور کے شکم سے خالص اور پاکيزہ دودھ عطا کرتے ہيں۔
13۔ ”فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى“ (طٰہٰ۔12)
موسيٰ!نعلين اتار دو تم ايک پاکيزہ وادى ميں ہو۔
14۔ ”فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ “ (الحج۔30)
خبردار!بتوں کي نجاست وخباثت سے دور رہو۔
15۔ ”وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ “ (مومنون۔18)
ہم نے آسمان سے مخصوص مقدار ميں پانى نازل کيا ہے۔
16۔ ”وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا“ (فرقان۔48)
ہم نے آسمان سے پاک کرنے والا پانى نازل کيا ہے۔
17۔ ”لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ“ (واقعہ۔79)
قرآن کو پاکيزہ افراد کے علاوہ کوئى مس نہيں کر سکتا ہے۔
18۔ ”وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْOوَالرُّجْزَ فَاهْجُرْO“ (مدثر۔4۔5)
پيغمبر!لباس کو پاکيزہ رکھيںاور کثافت سے دور رہيں۔
نماز
1۔ ”إِنَّ الصَّلاَةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا“ (نساء۔103)
نماز صاحبان ايمان پر وقت کى پابندى کے ساتھ لکھ دى گئي ہے۔
2۔ ”حَافِظُواْ عَلَى الصَّلَوَاتِ والصَّلاَةِ الْوُسْطَى“ (بقرہ۔238)
تمام نمازوں کى اور بالخصوص درميانى نماز کى پابندي کرو۔
3۔ ”وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا“ (طہ۔132)
اپنے اہل کو نماز کاحکم دو اور پھر صبر کرو۔
4۔ ” قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَOالَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَO“ (مومنون۔1-2)
کاميابي ان صاحبان ايمان کے لےے ہے جو توجہ کے ساتھ نماز پڑھتے ہيں۔
5۔ ”أَقِمِ الصَّلاَةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ“ (اسراء۔ 78)
نماز زوال آفتاب، تاريکيٴ شب اور فجر کے ہنگام قائم کرو۔
6۔ ”وَأَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ“ (ہود۔114)
دن کے دونوں طرف نماز قائم کرو۔
7۔ ”وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا“ (طہ۔130)
طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب سے پہلے حمد پروردگار کى تسبيح کرو۔
8۔ ”وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِO وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَارَ السُّجُودِO“ (ق۔39 -40)
طلوع و غروب سے پہلے حمد خدا کى تسبيح کرو اور ہنگام شب اور بعد سجود بھى تسبيح پروردگار کرو۔
9۔ ”فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ “ (بقرہ۔144)
نماز ميں اپنا رخ مسجد الحرام کى طرف موڑ دو۔
10۔ ”وَلِلّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّواْ فَثَمَّ وَجْهُ اللّهِ“ (بقرہ۔115)
مشرق ومغرب اللہ کے لےے ہيں۔ جدھر رخ کروگے اس کا جلوہ رہے گا۔
11۔ ”يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا“ (اعراف۔25)
بني آدم! ہم نے تمہارے لےے لباس نازل کيا ہے۔
12۔ ”يَا بَنِي آدَمَ خُذُواْ زِينَتَكُمْ“ (اعراف۔31)
بني آدم! عبادت کے ہنگام زينت کا خيال رکھو۔