اللباب في شرح الكتاب (شرح القدوري) - عبد الغني المیداني - تحقيق د. سائد بكداش

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
پچھلے دنوں مختصر قدوری ۔ طبع دار البشائر ۔کے تعارف میں ایک کتاب کا ذکر کیا تھا۔

(دکتور سائد بکداش عرب کے مشہور محقق عالم ہیں ۔وہ مشہور محقق عالم شیخ محمد عوامہ حفظہ اللہ کےشاگر ہیں اور غالباََ داماد بھی ہیں ۔
وہ فقہ حنفی کی بعض کتب پر تحقیق کر کے شائع کر چکے ہیں ۔۔۔
انہوں نے مختصر القدوری کو مع اس کی شرح اللباب فی شرح الکتاب ، عبد الغنی المیدانیؒ جو علامہ شامیؒ کے شاگرد ہیں ۔۔۔پر تحقیق کی ۔
مختصر القدوری کے ۱۲ مخطوطات اور شرح اللباب کے ۷ مخطوطات کو سامنے رکھ کر شائع کیا ۔

اس میں پہلی جلد صرف دراسہ پر مشتمل ہے جس میں امام قدوریؒ ، مختصر القدوری ، لباب اور مصنف کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کئے ہیں ۔ یہ کتاب کل ۶ جلدوں میں ہے ۔ )


اب یہ پوری کتاب بھی ماشاء اللہ اپلوڈ ہو گئی ہے ۔
یہ کتاب پہلے سے بھی دوسرے محققین کی تحقیق سے نیٹ پر موجود ہے ۔
لیکن موجودہ طبع میں خاص بات پہلی جلد میں مختصر القدوری سے متعلق تفصیلی دراسۃ ہے ۔
مختصر القدوری کی جو خدمت ہوئی ہے ۔ اس کی شروح وغیرہ کا تعارف اور ان کے مخطوطات کی معلومات ۔۔واقعی میں فقہ اسلامی خصوصاََ فقہ حنفی سے متعلق ایک تحقیقی مقدمہ پیش کیا گیا ہے ۔
اللہ تعالیٰ ۔۔دکتور سائد بکداش کو اس کی جزاء دے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاؤنلوڈ لنک- Download Page
آرکائیو لنک
al-lubbab.jpg

al-lubbab-2.jpg
 
Last edited:
Top