حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت امام جعفر صادق کے درمیان رشتہ داری

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سیدنا حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے درمیان رشتہ داری

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بڑے بیٹے حضرت عبدالرحمان بن حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما کی ایک بیٹی تھی جس کا نام اسماء بنت عبدالرحمٰن بن حضرت ابوبکر صدیق تھا ۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دوسرے بیٹے حضرت محمد بن ابوبکر صدیق تھے ان کا ایک بیٹا تھا قاسم بن محمد بن ابوبکر صدیق تھا ۔ ۔ ۔ یہ دونوں اسماء بنت عبدالرحمٰن اور قاسم بن محمد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پوتے اور پوتی کہلائے ۔ ۔ پھر ان دونوں پوتی اسماء بنت عبدالرحمٰن اور پوتے قاسم بن محمد کا آپس میں نکاح ہوا پھر اسماء بنت عبدالرحمٰن کے بطن سے قاسم بن محمد بن ابوبکر صدیق کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام ام فروہ ہے ۔ ۔ ۔ اس ام فروہ کا نکاح سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پوتے سیدنا حضرت امام محمدباقر بن امام زین العابدین رحمۃاللہ تعالٰی علیہ سے ہوا ۔ ۔ پھر اسی ام فروہ کے بطن سے سیدنا امام محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ کا ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام سیدنا حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ ہے ۔ ۔ ۔ یعنی سیدنا امام جعفر صادق کے نانا قاسم بن محمد بن ابوبکر اور نانی حضرت اسماء بنت عبدالرحمٰن دونوں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پوتے اور پوتی ہیں سیدنا امام جعفر صادق اسماء بنت عبدالحمٰن کی طرف سے حضرت ابوبکر صدیق کے پڑنواسے اور قاسم بن محمد بن ابوبکر کے طرف سے حضرت ابوبکر صدیق کے پڑپوتے کہلاتے ہیں ۔ ۔ ۔ حضرت امام جعفر صادق کے نانا اور نانی حضرت ابوبکر صدیق کے پوتے اور پوتی ہیں ۔ ۔ ۔ حضرت امام جعفر صادق کا سلسلہ نسبت دونوں کی طرف سے حضرت ابوبکر صدیق سے جا ملتا ہے ۔ ۔ ۔
یہی وجہ ہے جب کسی نے سیدنا جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا کہ سنا ہے کہ آپ سیدنا صدیق اکبر کو برا بھلا کہتے ہیں؟ آپ ارشاد فرمایا
ابوبکرن الصدیق جدی ھل یسب احد اباءہ، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ احقاق الحق جلد1 صفحہ 30
حضرت ابوبکر میرے نانا ہیں کیا کوئی اپنے آباواجداد کو گالی دینا پسند کرے گا۔اللہ مجھے کوئی مرتبہ اور عزت نہ بخشے اگر میں ابوبکر صدیق کو (عزت اور عظمت میں) مقدم نہ رکھوں
 
Top